12:40 pm
فیصل آباد میں آ ج والد کی قبر پر گئے ایک شخص کو اُس قبر نے اندر کھینچ لیا

فیصل آباد میں آ ج والد کی قبر پر گئے ایک شخص کو اُس قبر نے اندر کھینچ لیا

12:40 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور مسلمان ممالک جب کوئی شخص وفات پاجاتا ہے تو اس کے اہل خانہ ، بچے ، بزرگ اس کی مغفرت کیلئے اس شخص کی قبر پر جاتے ہیں اور اس کیلئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں ۔
 ہم قبرستان کو بہت پُراسرار مقام سمجھتے ہیں، ایک حد تک تو یہ درست ہے لیکن قبرستان ایسی بھی جگہ نہیں جس سے خائف ہُوا جائے۔ قبرستان تو بہت امن و آشتی کی جگہ ہے، غوروفکر کا مقام ہے، دنیا کی حقیقت اسی جگہ تو دیکھنے کو ملتی ہے، عزیز رشتے داروں کا تعلق یہیں تو کُھلتا ہے کہ وہ جو مرنے پر بین کر رہے تھے، مرنے کے
بعد آپ کو کتنا یاد رکھتے ہیں۔ قبرستان تو خود ایک دنیا ہے، اس دنیا کے باسی کسی سے کچھ بھی تو طلب نہیں کرتے، کوئی پانی چھڑک دے تب بھی، نہ چھڑکے تو بھی، کوئی پھول رکھ دے اور نہ رکھے تب بھی۔ گوکہ قبرستان سے منسلک بہت ساری داستانیں زبانِ زد عام ہیں تاہم ان میں سے اکثر من گھڑت اور قصے کہانیوں سے زیادہ حیثیت نہیں رکھتیں ۔ کوئی کہتا ہے کہ رات کے وقت قبرستان کی حفاظت جن ، بھوت اور چڑیں کرتی ہیں خیر ۔۔۔! یہ باتیں سچ ہوں یا جھوٹ تاہم قبرستان کی پراسراریت اپنی جگہ قائم ہے ۔ اس حوالے سے آج نجی ٹی وی چینل پر ایک خبر چلی کہ فیصل آباد میں والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کرنے گئے بیٹے کو اس قبر نے اپنے اندر کھینچ لیا ۔ گوکہ خبر کی سرخی میں سنسنی بہت زیادہ تھی تاہم تفصیلات اس سے کچھ مختلف بھی نہیں تھیں ، ہوا کچھ یوں کہ فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں ایک شخص اپنے انتقال کر جانے والے والد کی قبر پر فاتحہ خوانی کیلئے گیا تو والد کی قبر میں دھنس گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اس اپنی مدد آپ کے تحت اسے قبر سے باہر نکلا ا، ہوا کچھ یوں کہ قبرستان کی زبوں حالی کے باعث اور قبرستان کا کوئی پرسان حال نہ ہونے کے باعث قبرستان کی زمین جگہ جگہ سے دھنستی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ شدید پریشانی و ذہنی کرب کا شکار ہیں ۔اس حوالے سے کئی بار انہوں نے متعلقہ بر سر اقتدارلوگوں سے اپنی مشکل بیان کی تاہم تاحال ان کی شنوائی نہیں ہو سکی اور آج یہ واقعہ ہو گیا جس کے بعد عوام میں شدید احتجاج دیکھنے میں آرہا ہے ۔