03:21 pm
وزیراعظم عمران خان صدارتی نظام پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں، شیری رحمان

وزیراعظم عمران خان صدارتی نظام پر نظریں جمائے بیٹھے ہیں، شیری رحمان

03:21 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کو بھی لاپتہ افراد میں شامل قرار دے دیا گیا۔ پارلیمنٹ میں بھی ہنگامہ کھڑا ہو گیا۔ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان کو مسنگ پرسن یعنی لاپتہ شخص قرار دیتے ہوئے الزام عائد کردیا کہ وہ پارلیمنٹ میں آتے ہی نہیں تاکہ تنقید برداشت نہ کرنی پڑے، پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شیری رحمان نے کراچی میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ  عمران خان صدارتی نظام پر نظریں جما کر بیٹھے ہیں جو پرانی خواہش ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ایجنڈے پر اے پی سی بہت اہمیت کی حامل ہے، 
پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے ہر تحریک میں مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہے۔شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ ہم انشاء اللّٰہ وفاقی سطح پر اے پی سی کو بلانے کی تگ ودو کر رہے ہیں، ضرورت ہے کہ ملک کو اس ظلم و جبر سے نکال لیں اور وفاق کو مشکلات سے نکالیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 18 ویں ترمیم پر شب خون مارا جا رہا ہے، ملک کو دو بارہ تقسیم کی طرف لے جایا جا رہا ہے، 18 ویں ترمیم کسی ایک ذات یا جماعت کا مسئلہ نہیں ہے۔پیپلز پارٹی کی مرکزی نائب صدر نے کہا کہ 18 ویں ترمیم وفاقی مسئلہ ہے اورفیڈریشن کو مضبوط کرنے کا واحد ذریعہ ہے، پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے کہ 1973ء کا آئین اور 18 ویں ترمیم وفاق اور صوبوں کی زنجیر ہے