04:40 pm
عمران خان حکومت نے روز ویلیٹ ہوٹل کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیا

عمران خان حکومت نے روز ویلیٹ ہوٹل کی فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیا

04:40 pm


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں امریکہ میں پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے کے قیمتی اثاثے روز ویلیٹ ہوٹل کو لےکر خاصا ہنگامہ برپارہا ۔حکومت پر الزامات عائد کیے گئے کہ پی آئی اے مخالف کمپین چلا کر اس ہوٹل کو بیچنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس حوالے سے سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود اہم حقائق قوم کے سامنے لے آئے ہیں ۔انھوںنے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد کی خواہش تھی کہ
حکومت پاکستان روز ویلیٹ ہوٹل کو فروخت کردے ۔اب یہ معاملہ حل ہو گیا ہے لیکن اسے منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ۔ انھوںنے بتایا کہ ٹرمپ کے داماد اس ہوٹل کو خرید کر یہاں ٹرمپ ٹاور تعمیر کرنا چاہتے تھے۔لیکن اس سب میں اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان نے اس کی نجکاری روک دی اور ٹرمپ کے داماد کا منصوبہ پورا نہ ہوسکا۔ دوسری جانب صحافی طلعت حسین نے بھی یہ انکشاف کیا ہے کہ روز ویلیٹ ہوٹل کو فروخت کرنےسے روک دیا گیا ہے، یہ خبر دوہری شہریت کے حامل افراد کےلئے دھچکا ہے جو ذاتی فائدے کےلئے ملک و قوم کا نقصان چاہتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں