05:11 pm
ایم پی اے غیاث الدین نے شوکاز نوٹس ملنےکے باوجود عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی

ایم پی اے غیاث الدین نے شوکاز نوٹس ملنےکے باوجود عثمان بزدار سے ملاقات کر ڈالی

05:11 pm

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی مولانا غیاث الدین نے ایک مرتبہ پھر وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کر ڈالی۔ جبکہ انھیں پارٹی قیادت کی جانب سے شوکاز نوٹس بھی موصول ہو چکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اپنی ذات کو دیکھا جائے تو وہ ایک ایماندار آدمی ہیں۔ اگر پارٹی قیادت انھیں حقارت کی نگا ہ سے دیکھے گی تو وہ ٹکٹ کی بھیک نہیں مانگیں گے۔ آئندہ الیکشن کے حوالہ سے فیصلہ سوچ سمجھ کر اور 
مشاور ت کے بعد کیا جائے گا۔غیاث الدین کا کہناتھا کہ ان کی عثمان بزدار سے ملاقات کا مقصد دیہی علاقے کے عوام کے مسائل کو حل کروانا تھا۔ عثمان بزدار ان لوگوں کے مسائل کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں۔

تازہ ترین خبریں