06:02 pm
کورونا کا خطرہ،حکومت نےمویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی،بڑی خبر

کورونا کا خطرہ،حکومت نےمویشی منڈیوں پر پابندی عائد کردی،بڑی خبر

06:02 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ پچھلی عید پر لوگوں نے بےاحتیاطی کی جس کےبعد وبا کےپھیلاؤ میں تیزی نظرآئی، جب احتیاط کی گئی تو اس کے فوائد بھی دیکھے، انھوں نے کہا کہ بڑے شہروں میں مویشی منڈیاں نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ  مویشی منڈیوں میں جاتے ہوئے احتیاط کی جائے اور زیادہ رش نہ لگایا جائے۔ عید کی نماز میں بھی احتیاط کی جائے، عید پر گلے ملنے سےبھی گریز کیا جائے۔اسد عمر نے کہا کہ بھارت میں کورونا کے کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں، 
اموات بھی زیادہ ہورہی ہیں، پاکستان میں کیسزمیں کمی کی وجہ لوگوں کا احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ انتظامی لحاظ سے موثر اقدامات کئےجارہےہیں۔ حکومت کے طرز عمل کی وجہ سے بھی کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، دنیا بھر میں جہاں بھی بے احتیاطی ہوتی ہے کیسز بڑھنا شروع ہوجاتے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کےساتھ اچھی ورکنگ ریلیشن شپ رہی۔ انتظامی طورپر وبا کےخلاف جنگ کرنا ہر سیاسی جماعت کا کام ہے، کورونا کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتیں مل کر کام کررہی ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میرےحلقے میں چار نئے کالج شروع ہوئے ہیں، جبکہ چار بنیادی صحت کے مراکز بننے جارہے ہیں، میرےحلقےمیں اس وقت تاریخی کام ہورہا ہے۔