07:25 am
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا

07:25 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔۔۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین (آئی پی یو) کے صدر کا الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا، آئی پی
یو کے صدرات کے لئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔ 179ممالک آئی پی یوکے ممبرز ہیں، صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو صدرات کے انتخاب لڑیں گے۔ پارلمینٹرینز کاکہنا ہے کہ صادق سنجرانی کےآئی پی یو صدارتی انتخاب سےپارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔

تازہ ترین خبریں