08:10 am
بے روزگاری کی بات ہوئی پرانی، اب ہر نوجوان کو روزگار ملے گا،چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی

بے روزگاری کی بات ہوئی پرانی، اب ہر نوجوان کو روزگار ملے گا،چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ نے خوشخبری سنادی

08:10 am

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور چینی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں کوہالہ پاور اور آزاد پتن پاور منصوبوں پر کام شروع کرنے سے متعلق بات چیت کے علاوہ منصوبوں پر جلد از جلد کام شروع کرنے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ  منصوبوں سے 4 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے منصوبے 1800 میگاواٹ بجلی پیدا
کریں گے جبکہ منصوبوں سے 8 ہزار روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اس سے قبل چیئرمین سی پیک اتھارٹی و وزیراعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ سی پیک پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے، اس منصوبے کو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کے ثمرات ہر پاکستانی تک پہنچنے جائیں گے۔گزشتہ ہفتے چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی پیک کے فیز ون منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔