08:15 am
جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر ، 75پاکستانی جاں بحق

جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر ، 75پاکستانی جاں بحق

08:15 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انا للہ وانا الیہ راجعون ، جمعہ کے روز انتہائی افسوسناک خبر ، 75پاکستانی جاں بحق ۔۔۔ دنیا بھر سمیت پاکستان میں کرونا وائرس پھیل چکا ہے اور جس تیزی سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے یہ انتہائی پریشان کن بات ہے۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 599 ہو گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 12 واں ملک ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,751 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 75 مریض 
جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 243,599 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 5,058 ہو گئی ہے۔ پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے کرونا وائرس سے متعلق اعداد و شمار کچھ یوں ہے کہ گزشتہ چند دنوں میں 10 لاکھ آبادی میں اموات کی شرح 22 سے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی ہے، جب کہ 10 لاکھ آبادی میں کیسز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,090 ہو گئی۔ کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے کیے جانے والے ٹیسٹس کی شرح 10 لاکھ آبادی میں 6,750 ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 89 ہزار 449 ہے، اب تک 149,092 مریض وائرس سے لاحق ہونے والی بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 2,375 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔