10:22 am
ایک بڑی جھیل اور 3بیراج ، پاکستان کے اہم صوبے میں بڑا اور نیا شہر بسانے کا فیصلہ

ایک بڑی جھیل اور 3بیراج ، پاکستان کے اہم صوبے میں بڑا اور نیا شہر بسانے کا فیصلہ

10:22 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک بڑی جھیل اور 3بیراج ، پاکستان کے اہم صوبے میں بڑا اور نیا شہر بسانے کا فیصلہ ، شہر میںکیا کچھ ہوگا ، جان کر ہر پاکستانی وہیں رہنا چاہے گا ۔۔۔ پنجاب حکومت نے نیا شہر بسانے کے لیے علیحدہ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ریور راوی فرنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، پنجاب حکومت اتھارٹی کے قیام کے لیے آرڈیننس جاری کرے گی۔ وزیرِ اعلیٰ
سردار عثمان بزدار اس اتھارٹی کے چیئرمین ہوں گے، اتھارٹی نیا شہر بسانے کے لیے کام کرے گی، نیا شہر دبئی کی طرز پر بسایا جائے گا جس میں ہائی رائز بلڈنگز کے قیام کو ترجیح دی جائے گی۔ نیا شہر ایک لاکھ ایکڑ سے زائد رقبے پر بنایا جائے گا، نجی شعبے کی جانب سے اس ضمن میں 5 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ پنجاب میں نیا شہر بسنے سے ماحولیات، پانی اور ٹریفک کے مسائل پر قابو پایا جا سکے گا، نئے شہر میں ایک بڑی جھیل اور 3 بیراج بھی بنیں گے۔