11:43 am
کہا تھا نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے،120دن میں کیا ہونےوالا ہے؟شیخ رشید نے اپوزیشن پر بجلیاں گرادیں

کہا تھا نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے،120دن میں کیا ہونےوالا ہے؟شیخ رشید نے اپوزیشن پر بجلیاں گرادیں

11:43 am


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا جولائی اہم مہینہ ہے نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے،120 دن میں 120 عدالتیں سارا گندا ماحول ختم کر دیں گی۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے کہا تھا جولائی اہم مہینہ ہے نیب کو ٹارزن کے اختیارات ملیں گے،چیف جسٹس نے جو کل فیصلہ دیا ہے میری تاریخ کا بڑا فیصلہ ہے ،120 دن میں 120 عدالتیں یہ سارا گندا ماحول ختم ہو جائے گا،آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے اور وزیراعظم عمران خان نے ایم ایل ون کیلئےچین میں محنت کی۔  انہوں نے کہا کہ انگریز نے ٹریک بنایا ہم نے 70 سال ٹریک کو ہاتھ نہیں لگایا،ٹریک بنے گا اس میں کوئی ریلوے کراسنگ نہیں ہو گ
ی،7 گھنٹے میں کراچی سے لاہور کا سفر ہو گا،اسی سال یہ کام شروع ہوگا اور چین کی جس بھی پارٹی کو کنٹریکٹ ملے گا،ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو کنسٹرکشن میں نوکری ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے کا سب سے بڑا مسئلہ پینشن کا ہے،ہمارے بعد آنے والے لوگ اس کو بلٹ ٹرین بھی بنا سکتے ہیں،160کلو میٹر پری گھنٹے کا یہ ٹریک ہے اس کو بعد میں 200 بھی بنایا جاسکے گا،ریلوے میں مزدوروں کے بچوں کو نوکریاں ملتی ہیں،10فیصد چین سے انجینئر آئیں گے اور 90 فیصد تمام عملہ پاکستان سے ہو گا،ٹھیکے میں یہ بات شامل ہے کہ 90 فیصد مزدور پاکستان سے ہوں گے،ایم ایل ون پر آغاز بڑی کامیابی ہے،دنیا میں یہی سسٹم چل سکتا ہے فوری انصاف ملے،آپ کے آدھے ایشوز ہی ختم ہو جائیں گے۔