01:51 pm
بچوں کی چھٹیاں ختم ،سکول انتظامیہ نے  نئی شرط رکھ دی،والدین کے لیے بری خبر

بچوں کی چھٹیاں ختم ،سکول انتظامیہ نے نئی شرط رکھ دی،والدین کے لیے بری خبر

01:51 pm

لاہور(ویب ڈیسک ) وارث روڈ پرواقعہ سینٹ پیٹرسکول نے چھٹیوں کے باوجود 3ماہ کی یکمشت فیس وصول کرکے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑ ادیں۔سکول کے اس اقدام پروالدین کی جانب سے سخت تشویش کااظہارکیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق وارث روڈ پرواقعہ سینٹ پیٹرہائی سکول میں والدین سے 3ماہ کی یکمشت فیس وصول کی جارہی ہے۔جس پروالدین نے سخت تشویش کااظہارکیاہے ۔والدین کاکہناہے کہ یکمشت فیس بغیررعایت کے وائوچر جاری کیے گئے ہیں۔کئی
والدین نے تین ماہ کی یکمشت فیس جمع کرادی۔سکول انتظامیہ کی جانب سے جن والدین نے فیس جمع نہیں کرائی انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ فیس جمع کرائیں بصورت دیگر ان کے بچوں کانام خار ج کردیاجائیگا۔دوسری جانب اساتذہ کوپابندکیاجارہاہے کہ صبح 9بجے سے شام 3بجے سکول میں حاضر ہوناہے۔

تازہ ترین خبریں