05:15 pm
عید سے پہلے عید ، صبح صبح پاکستانی پڑھیں خوشی کی خبر

عید سے پہلے عید ، صبح صبح پاکستانی پڑھیں خوشی کی خبر

05:15 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) صبح صبح پاکستانی پڑھیں خوشی کی خبر ۔۔۔سرکاری ملازمین کے لیے خوشخبری ہے کہ سندھ حکومت نے عید الاضحٰی سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ پر سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو قبل ازوقت تنخواہیں اور پنشن دینے کی منظوری دے دی۔سرکاری ملازمین کو جولائی کی مکمل تنخواہ 27تاریخ تک ادا کی جائےگی جب کہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی قبل ازوقت پنشن کی رقم اداکی جائے گی
۔محکمہ خزانہ نے قبل ازوقت تنخواہ اور پنشن ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے بعد ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبریں