05:16 pm
 15 جولائی سے سکول کھولنے کا اعلان مگر بچوں اور اساتذہ کو کیا ہدایات دیدی گئیں، بڑی خبر

15 جولائی سے سکول کھولنے کا اعلان مگر بچوں اور اساتذہ کو کیا ہدایات دیدی گئیں، بڑی خبر

05:16 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) 15 جولائی سے سکول کھولنے کا اعلان،بچوں اور اساتذہ کیلئے اہم ہدایات جاری کر دی گئیں ۔۔۔ وفاقی حکومت نے 15جولائی سے سکولوں کے ایڈمن آفس کھولنے کا اعلان کردیا، سکولوں میں اساتذہ اور طلباء نہیں کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی، 15 ستمبر کو سکول کھولنے کیلئے اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم نے تمام صوبوں کو15 ستمبر سے تعلیمی 
ادارے کھولنے کے این سی اوسی کے فیصلوں سے آگاہ کردیا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کو فیصلوں پر مبنی کاپی ارسال کی گئی ہےکہ 15 جولائی سے تعلیمی اداروں کے ایڈمن آفسز کھول دیے جائیں گے۔ اس دوران کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے ساتھ اسکول کھولنے کے انتظامات کیے جائیں۔ جبکہ اگست کے پہلے اور آخری ہفتے میں کورونا صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں