05:18 pm
ایک اور وعدہ پورا ہونے کے قریب ، حکومت کا ہر گھر پر 3 لاکھ کی سبسڈی کا اعلان

ایک اور وعدہ پورا ہونے کے قریب ، حکومت کا ہر گھر پر 3 لاکھ کی سبسڈی کا اعلان

05:18 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ایک اور وعدہ پورا ہونے کے قریب ، حکومت کا ہر گھر پر 3 لاکھ کی سبسڈی کا اعلان۔۔۔ حکومت  پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت تعمیر ہونے والے ہر گھر پر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی برائے تعمیراتی ترقی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیا پاکستان منصوبہ کمزور طبقے کیلئے متعارف کروایا، لوگوں کو روزگار دینے کیلئے ہم تعمیراتی شعبے کیلئے 330 ارب مختص کررہے ہیں اورنیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کیلئے 30 ارب کی سبسڈی دے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ نئے پاکستان ہاؤسنگ منصوبے میں تعمیر ہونے والے 5 مرلے کے گھروں پر شرح سود صرف 5 فیصد رکھا گیا ہے، یہ اسکیم صرف 31 دسمبر تک ہےلہذا عوام جلد از جلد اس منصوبے سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ 31 دسمبر کے بعد عالمی ذمہ داریوں کی وجہ سے یہ سبسڈیز ختم ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے تعمیراتی شعبے کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا ، ہم ان مشکلات کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔