05:33 pm
اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی ،،کم آمدنی والے افراد  کوسبسڈی کیلئے سہولت کارڈ کا اجراء، یہ کارڈ کیسے اور کیاں سے ملیں گے؟جانیے

اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی ،،کم آمدنی والے افراد کوسبسڈی کیلئے سہولت کارڈ کا اجراء، یہ کارڈ کیسے اور کیاں سے ملیں گے؟جانیے

05:33 pm

اسلا آباد(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے حکومت کا ایک اور احسن اقدام ۔۔۔کم آمدنی والے ملازمین کو سبسڈی کیلئے ای او بی آئی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے سہولت کارڈ کا اجراء کردیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کہتے ہیں سہولت سے 80 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔اسلام آباد میں ای او بی آئی اور یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے درمیان معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے چیئرمین یوٹیلٹی
اسٹورز کارپوریشن اور چیئرمین ای او بی آئی کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔انہوں نے کہا کہ سہولت کارڈ سے 80 لاکھ افراد کو 5 اشیائے ضروریہ پر سبسڈی دی جائے گی، حکومت نے ای او بی کی پنشن ساڑھے 6 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے 8 ہزار کردی ہے۔چیئرمین یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان نے بتایا کہ سہولت کارڈ کے ذریعے ای او بی آئی ملازمین کو آٹا، چینی، چاول، گھی اور دالیں رعایتی نرخوں پر ملیں گی، یوٹیلٹی اسٹورز پر سہولت کارڈ کے ذریعے سبسڈی کو شفاف بنایا جائے گا۔