10:31 am
علی زیدی نے پیپلزپارٹی کو منہ دکھانے قابل نہ چھوڑا، عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کردی

علی زیدی نے پیپلزپارٹی کو منہ دکھانے قابل نہ چھوڑا، عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کردی

10:31 am

کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر علی زیدی نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان کی ویڈیو جاری کردی۔علی زیدی کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلزپارٹی نے عزیربلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی نے اسے 5 کروڑ روپے دیے۔حبیب جان نے کہا کہ لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے پھر سب نے دیکھا کہ قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال تالپور بھی وہاں اس کے پاس گئیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ میرے
دفتر پر حملہ ہوا جس میں میرا بھائی شہید ہوا، بقول چوہدری اسلم ، پیپلزپارٹی اور رحمان ملک تمام معاملات کا سرغنہ مجھےگردانتے تھے۔عزیر بلوچ کی جانب سے پولیس افسران کے تبادلوں کے سوال پر حبیب جان کا کہنا تھا کہ ایک گروپ پورے کراچی میں آئی جی سندھ تک کے ٹرانسفر کرتا تھا اور وزارت داخلہ رحمان ملک کی صورت میں ان کے دروازے پرکھڑی رہا کرتی تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ آصف زرداری کی عزیر بلوچ سے ملاقات ہوئی اور وہ بہت اہم ملاقات تھی، عزیر بلوچ نے مجھے فون کرکے بتایا کہ آصف زرداری مجھ سے ملنا چاہتے ہیں اور قادر پٹیل کے ساتھ جانا ہے۔حبیب جان کے مطابق آصف زرداری کی خواہش تھی کہ ان کے منہ بولے بھائی لیاری سے الیکشن لڑیں، مظفر ٹپی آن ٹپکے جس سے جھگڑے کی بنیاد شروع ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ جب حکومت خطرے میں آگئی تو عزیر بلوچ کے پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات ختم ہوگئے۔دوسری جانب ویڈیو جاری کرتے ہوئے اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ جرم اور سیاست ساتھ ساتھ چلتے رہے، مافیا ڈان آصف زرداری اور ان کے ساتھی قادر پٹیل ایک بار پھر بے نقاب ہوگئے، زرداری اور ان کے ساتھی قادر پٹیل کو حبیب جان نے بے نقاب کردیاجو سارے معاملے میں شامل تھا۔

تازہ ترین خبریں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ سیالکوٹ گیریژن ، جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

دارالامان میں موجود 13سالہ لڑکی تین مہینے کی حاملہ نکل آئی

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

فارن فنڈنگ کیس کا معاملہ ، پی ٹی آئی کو کسی اسرائیلی نے فنڈز نہیں دئے ۔  پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب کا تہلکہ خیز انکشاف 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

چارجڈ پارکنگ سے غیر قانونی پیسے کمانے کا معاملہ ۔۔ کے ایم سی نے چارجڈ پارکنگ نیلام کرنے کا فیصلہ کرلیا 

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

ڈائریکٹرایف آئی اے کو عہدے سے ہٹا دیا

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

پولیس اہلکار نے پڑوسی خاتون سے زبردستی کر ڈالی

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

حیات بلوچ کو قتل کرنے والے ایف سی اہلکار کو سزائے موت

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

جو بائیڈن پاکستان کیساتھ کام کرنے کے خواہشمند ، عمران خان اور ان کے مابین پہلے ہی پیغامات کا تبادلہ ہو چکا ہے۔شاہ محمود قریشی

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

امریکہ کے نامزد وزیر دفاع کا پاکستان کیساتھ ملٹری تعلقات بڑھانے کا اعلان ۔۔ باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ لائڈ آسٹن 

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

سندھ میںمیٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان

 وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

وزیراعظم کافارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا چلنج

 عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔ شازیہ مری

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

 مولانا مدرسے کے بچوں کو استعمال کرکے حکومت کو بلیک میل کرتے ہیں ۔  فار ن فنڈنگ کو پبلک کرنے کے حق میں ہوں۔ عمران خان 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے 

لکی مروت میں جیل سے رہائی پانے والے افراد پر فائرنگ ۔۔۔ 5 افراد موت کے گھاٹ اتار دئے گئے