05:48 am
بارش کے لیے ہوجائیں تیار،آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

بارش کے لیے ہوجائیں تیار،آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

05:48 am

اسلام آباد(ویب ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔تاہم بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےجبکہ کل اتوارکے روزملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورمرطوب رہے گا۔تاہم بالائی/وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا، مشرقی بلوچستان، اسلام آباد، کشمیراورگلگت بلتستان میں آندھی اورگرج چمک کے 
ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی خیبرپختونخوا ،بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش نارووال 14، چکوال06،خیبرپختونخوا: مالم جبہ 14، سیدو شریف 06، بالاکوٹ 02، گلگت بلتستان: بونجی 03 ، کشمیر: مظفر آباد سٹی میں 01 ملی میٹرریکارڈکی گئی۔