08:50 am
کورونا وائرس نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار 351 متاثر

کورونا وائرس نے مزید 65 افراد کی جان لے لی، وائرس سے 2 لاکھ 46 ہزار 351 متاثر

08:50 am

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 46 ہزار 351 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 65 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہزار 123 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 85 ہزار 991، سندھ میں ایک لاکھ 2 ہزار 368، خیبر پختونخوا میں 29 ہزار 775، بلوچستان میں 11 ہزار 128، گلگت بلتستان میں 
ایک ہزار 630، اسلام آباد میں 13 ہزار 927 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک ہزار 532 کیسز رپورٹ ہوئے۔