09:50 am
ہم کسی سے کم نہیں ، پاکستان نے ثابت کردیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا کیا چیزیں پاکستان سے باہر جا رہی ہیں ، زبردست خبر

ہم کسی سے کم نہیں ، پاکستان نے ثابت کردیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا کیا چیزیں پاکستان سے باہر جا رہی ہیں ، زبردست خبر

09:50 am


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سینیٹائزر سے ماسک تک یا تو مل ہی نہیں رہے ہوتے یا بلیک ہو رہے ہوتے، آج ضرورت بھی پوری ہو رہی ہے اور کروڑوں کی ایکسپورٹ بھی کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعظم
عمران خان کے ویژن کے مطابق ‎میڈ اِن پاکستان کے منصوبوں کو ‎وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے اپنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں فیصل آباد میں دو سو ایکڑ پر ہیلتھ سٹی جبکہ لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں سائنس و ٹیکنالوجی اسپیشل اکنامک زون بنانے جا رہے ہیں۔