11:22 am
وفاقی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر۔نورالحق قادری کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی

وفاقی وزرا بھی نیب کے ریڈار پر۔نورالحق قادری کے خلاف بڑی کارروائی ڈال دی گئی

11:22 am


اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومتی ارکان بھی نیب  کے ریڈار پر ہیں ۔ نیب راولپنڈی نے وفاقی وزیر نورالحق قادری کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نورالحق قادری کیخلاف اختیارات کے غلط استعمال کی شکایت باقاعدہ انکوائری میں تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نور الحق قادری کے خلاف انکوائری کی منظوری دے گا۔وفاقی وزیر نور الحق قادری پر سرکاری عمارت اپنے بزنس پارٹنر کو کرائے پر دینے کا الزام ہے۔ نیب نے عمارت کو کرائے پر دینے سے متعلق ریکارڈ حاصل کرلیا۔نیب کا شکایات سیل نور الحق قادری کے اثاثوں
کی بھی مکمل معلومات حاصل کرے گا۔ نیب نے حج کی اشتہاری مہم میں مبینہ بے ضابطگیوں کی بھی مکمل چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔گذشتہ 2 سال کی اشتہاری مہم کا مکمل ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے اشتہاری ایجنسیوں اور پی آئی ڈی سے بھی ریکارڈ لیا جائے گا۔ حج اشتہاری مہم کی چھان بین کا فیصلہ مبینہ بے ضابطگیوں پر کیا گیا۔