11:46 am
زیادتی کے بعد قتل؟لاہور میں گھریلو ملازمہ سے ظلم کیا نتہا ۔

زیادتی کے بعد قتل؟لاہور میں گھریلو ملازمہ سے ظلم کیا نتہا ۔

11:46 am


لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ایک گھر سے 20 سالہ گھریلو ملازمہ کی لاش ملی ہے۔پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گھریلو ملازمہ عالیہ کوثر نے مبینہ طور پر خود کشی کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی سمیت دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش جاری ہے۔لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے۔شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ
لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔-19جون2020ء کو بھی لاہور میں گھریلو ملازمہ کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔۔ کشور نامی نوکوانی کو چھوٹی چھوٹی غلطیوں پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

تازہ ترین خبریں