11:52 am
جوتوں کا ہار اور گاڑی پر پتھراؤ وفاقی وزیر زرتاج گل کا اپنے حلقہ استقبال ،ویڈیووائرل

جوتوں کا ہار اور گاڑی پر پتھراؤ وفاقی وزیر زرتاج گل کا اپنے حلقہ استقبال ،ویڈیووائرل

11:52 am

ڈی جی خان (نیوز ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں تبدیلی کا سحر ٹوٹنے لگا ہے۔ڈی جی خان میں وفاقی وزیر زرتاج گل کا دورہ بدنظمی کا شکار ہوگیا۔لوگوں نے پی ٹی آئی مردہ باد کے نعرے لگائے۔شہریوں کی جانب سے زرتاج گل کی آمد پر واپس جاؤ کے نعرے لگائے گئے۔اس کے علاوہ علاقہ مکینوں نےزرتاج گل کی لگائی گئی افتتاحی تختی پر جوتوں کا ہار لٹکا دیا۔بتایا گیا ہے کہ زرتاج گل ڈیڑھ سال بعد اپنے انتخابی حلقے میں گئی۔جس وجہ سے لوگ ان سے
نالاں نظر آتے ہیں۔زرتاج گل نے آج فورٹ منرو کا دورہ کیا تو انہیں عوام کی جانب سے شدید رد عمل کا مظاہرہ دیکھنا پڑا۔مشتعل لوگوں نے زرتاج گل کو بیٹھنے تک کی اجازت نہ دی۔زرتاج گل کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف کے خلاف نعرے بھی لگتے رہے۔یہ وہی علاقہ ہے جہاں مسلم لیگ ن کے رہنما جمال لغاری کے ساتھ بھی کئی عرصہ بعد حلقے کا دورہ کرنے پر ایسا ہی سلوک کیا گیا تھا۔