09:27 pm
اورنج لائن ٹرین ،وزیراعلیٰ پنجاب  نے لاہورکے شہریوں کوخوشخبری سنادی

اورنج لائن ٹرین ،وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہورکے شہریوں کوخوشخبری سنادی

09:27 pm

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پی پیک کا منصوبہ ہے، اسے جلد ازجلد چلانے کی کوشش کریں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں ڈیرہ گجراں اورنج لائن میٹرو سٹیشن کے آغاز کے لیے تیاریوں کا جائزہ لیا۔اورنج لائن اسٹیشن کے دورے کے موقع پر وزیراعلی پنجاب نے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر موجود جدید ترین سہولتوں اور آٹومیٹک آلات کا بھی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ نے اورنج لائن میٹرو ٹرین سٹیشن کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین کا تعمیراتی کام تقریباً مکمل ہوچکا ہے،
اس کی افتتاح کے لیے سازگار حالات کا انتظار کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹیں دور ہوتے ہی ٹرین سروس کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔ اورنج لائن ٹرین چلا کر سابقہ حکومتوں کے منصوبے بند کرنے کی روایت کا خاتمہ کررہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اورنج لائن میٹروٹرین مسافروں کے تحفظ کے لیے ایس او پیز کے تحت چلانے کا فیصلہ کیاگیاہے۔ لاہور کے شہریوں کو سفر کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کا اہتمام کررہے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی فلاح او رسہولت کے لیے میٹرو ٹرین چلارہے ہیں۔اورنج لائن اسٹیشن کے دورے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کو اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ایم ڈی ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے وزیراعلی کو اورنج لائن ٹرین کو فنکشنل کرنے کے لئے اقدامات پر پیشرفت سے آگاہ کیا۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ، ڈی جی ایل ڈی اے، چیف انجینئر ایل ڈی اے،ڈپٹی کمشنر لاہور ڈویژن، جی ایم پی ایم اے، ایم ڈی نیسپاک اور دیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس سے قبل محکمہ ٹرانسپورٹ  نے اورنج ٹرین کے کرایوں کا پلان تیار کرلیا اور کرایوں کے تعین کیلیے تجاویز ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو ارسال کردی تھی۔

تازہ ترین خبریں

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ اہم خبر

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

فائز عیسی ٰکیس،اختیارات کا غلط استعمال کرنیوالے افسران مشکل میں پھنس گئے ،بڑااقدام اٹھالیاگیا

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے سب کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل