09:35 pm
کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے  پیچھے اصل کہانی سامنے آگئی

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی میں گزشتہ کئی روز سے جاری لوڈ شیڈنگ کی اصل کہانی سامنے آگئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنس آئل کی درآمد پر عائد پابندی کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی سب سے بڑی وجہ بنی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے فرنس آئل کی درآمد پر پابندی لگا رکھی تھی جو گزشتہ ماہ جون کے آخر میں ہٹائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور وزارت توانائی کی جانب سے کے-الیکٹرک کی فرنس آئل کی درخواست کو سنجیدہ نہیں لیا گیا۔کے-الیکٹرک نے جنوری میں ہی جون کے لیے فرنس آئل کی ضرورت کے لیے پی ایس او کو
لکھ دیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ جنوری میں کے-الیکٹرک نے پی ایس او کو بتایا تھا کہ جون میں ایک لاکھ 20 ہزارٹن فرنس آئل درکار ہوگا۔پی ایس او نے اپریل میں فرنس آئل کی اس طلب کے لیے کے-الیکٹرک سے دوبارہ تصدیق کی تھی۔ذرائع کے مطابق پی ایس او نے ایک بار پھر مئی میں مذکورہ فرنس آئل کی طلب کی تصدیق کے لیے لکھا تھا۔تاہم کے-الیکٹرک کی طرف سے جون کے لیے طلب بڑھا کر ایک لاکھ 30 ہزارٹن بتائی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ 2 جون کو پی ایس او نے کے-الیکٹرک کو جواب دے دیا کہ یہ ممکن نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق اگر مقامی ریفائنریز کے پاس فرنس آئل نہیں تھا تو پی ایس او اور وفاقی حکومت کے-الیکٹرک کو بروقت آگاہ کرتے۔وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرِ صدارت کابینہ توانائی کمیٹی نے 20 جون کو فرنس آئل کی درآمد پر پابندی ہٹانے کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایا کہ فرنس آئل کی درآمد پر باضابطہ پابندی جون کے آخر میں ختم ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

تصویر میں موٹا کیوں دکھایا گیا؟معروف  اداکارہ نے اخبار پر مقدمہ کردیا

میری نیپیاں بدلنے والے کوئی نہیں،عابد شیر علی نے عمران خان کو بڑا چیلنج کر دیا

کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عثمان بزدار کو عدالت نے بڑی خوشخبری سنا دی

100اور1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈزرکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

گارنٹی سے کہتا ہوں یہ حکومت اگلے تیس دن نہیں دیکھے گی ، بڑا دعویٰ آگیا

عمران خان اُڑ رہے تھے اب انہیں زمین پر لایا جائیگا، تحریک انصاف سے مزید گرفتاریوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

آسمانی بجلی نے تباہی مچا دی، بڑا جانی نقصان ہو گیا ، افسوسناک خبر

ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے بھی ایکشن میںآگیا، عمران خان کیخلاف بڑا اقدام اٹھا لیا

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، گھر اصل میں کس کا نکلا؟

شدید بارشوں کیلئے ہوجائیں تیار، کہاں کہا ں جم کر بادل برسیں گے؟ گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے خوشخبری

شہباز گل کا جملہ قابل اعتراض تھا، عمران خان نے آخرکار اعتراف کر لیا

وزارت داخلہ نے اے آر وائی نیوز کااین او سی منسوخ کردیا

دل دل پاکستان۔۔ ملی نغمہ پڑھتے ہوئے شرمیلا فاروقی کی ویڈیو وائرل

سوات میں سکیورٹی ہائی الرٹ، داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹ قائم، چیکنگ شروع