11:02 am
وزیر اعلیٰ پنجاب تبدیل کرنے کی تیاری ، نیا وزیر اعلیٰ کس جماعت سے اور کون ہوگا ، جانیں 

وزیر اعلیٰ پنجاب تبدیل کرنے کی تیاری ، نیا وزیر اعلیٰ کس جماعت سے اور کون ہوگا ، جانیں 

11:02 am

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے اندر سے ہی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا متبادل لانے کی تیاری کی جارہی ہے، سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار کے متبادل کیلئے علیم خان، محسن لغاری، ہاشم جواں بخت، اور میاں اسلم اقبال فیورٹ امیدوار ہیں، لیکن تبدیلی کیلئے علیم خان اور محسن لغاری بڑے امیدوار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ گجر بجنے کے بعد کیا ہوتا ہے۔
 
انہوں نے روزنامہ جنگ میں شائع اپنے کالم میں لکھا کہ سیاسی منڈیر پر بیٹھا کالا کواخبردار کررہا ہے کہ اگلے چھ ماہ کے گرد سرخ دائرہ لگا ہوا ہے۔ سیاست کو سرخ دائرے کے حصار سے نکلنے کیلئے برق رفتاری سے کام کرنا ہوگا۔اب صرف ترجمان طوطوں سے کام نہیں چلے گا بلکہ حکومت کو ڈلیوری دکھانی ہوگی۔گورننس کو نتائج دینا ہوں گے، اور معیشت میں بہتری لانا ہوگی۔کالے کوے کی کائیں کائیں سے معلوم ہوا کہ یہ چھ مہینے آزمائش کے ہیں۔ جولائی تادسمبر ویسے بھی خطرناک ہوتے ہیں۔ ماضی کی بیشتر حکومتیں اسی موسم میں رخصت ہوئیں۔اس وقت امید کی کوئل کہیں دور گھنے جنگلوں میں جا بیٹھی ہے۔ بلبل کی خوش نوائی بھی کہیں سننے کو نہیں آرہی، فاختائیں بھی چھپی بیٹھی ہیں، اس وقت کوؤں اور چیلوں کی بہتات ہے۔ مرح سنہری اور سرخ آسٹریلوی طوطا سب جلد ہی لاہور کی جانب پرواز بھرنے والے ہیں۔
ہر ایک پرندہ خوشنما وزارت اعلیٰ کے چار بڑے امیدواروں کے شانے پر جاکر بیٹھے گا، تاکہ ان کی مدد کرسکے۔نیلی گردن اور سبر سنہرے پروں والا مور علیم خان کو پسند کرچکا ہے۔

ایرانی سیمرغ محسن لغاری کا گرویدہ ہے۔ مرغ سنہری ہاشم جواں بخت جبکہ آسٹریلوی طوطا میاں اسلم اقبال سے متاثر ہے۔ لیکن ان چاروں کیلئے اسمبلی کی سربراہی کرنے والے عقاب چودھری کو غنچہ دینا کافی مشکل ہوگا، عقاب کافی عرصے سے پنجاب کو چلانا چاہتا ہے اس کو تجربہ بھی ہے مگر شاہین ، اس عقاب چودھری کو موقع نہیں دے گا۔
اسی لیے توقع کی جارہی ہے کہ تحریک انصاف کے اندر سے ہی عثمان بزدار کا متبادل لایا جائے۔ تبدیلی کیلئے علیم خان اور محسن لغاری بڑے امیدوار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ گجر بجنے کے بعد کیا ہوتا ہے۔

 

تازہ ترین خبریں

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

جیو پر جھوٹے الزامات لگانا اے آر وائی کو مہنگا پڑ گیا،سلمان اقبال اور ارشد شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

عوام بھاری ٹیکسز کیلئے ہو جائیں تیا ر، حکومت نے منی بجٹ بم گرانے کا فیصلہ کر لیا

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

شہباز گل جعلی نام۔۔ان کا اصل نام کیا ہے؟ عمران خان کے چیف آ ف سٹاف سے متعلق تہلکہ خیز انکشافات

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

غیر ملکی رقوم کیس ،FIAایکشن میں آگئی ،سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کیلئےبڑا جھٹکا

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

موجودہ صورتحال میں بھی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی مل گئی، پنجاب کے معروف ترین سیاستدان اوراہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

اوورایکٹنگ مہنگی پڑ ی ، شہبازگل کے ڈرائیورکو بڑا جھٹکا لگ گیا

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

بادل نئی اننگ کھیلنے کوتیار، محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کتنے روزمسلسل جاری رہے گی

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

فوج مخالف مہم ،پی ٹی آئی کے کتنے کارکنان نےاعتراف جرم کر لیا؟پی ٹی آئی کا پردہ چاک ہو گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

شہباز گل کا بیانیہ پی ٹی آئی کا بیانیہ نہیں، لاتعلقی کا اظہار کر دیا گیا

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

آئی سی آر سی اور سی ای جے کے زہر اہتمام صحافیوں کے لیے موسمیاتی تبدیلی پر ورکشاپ

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

وزیرزیادہ وزرت کم پڑ گئی۔۔۔ شہباز کابینہ کی تعداد کہاں تک جا پہنچی، پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینےوالی تفصیلات

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

بادل نئی دھواں دار اننگ کھیلنے کیلئے تیار،تین دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ، پاکستان میں بھی پیٹرول سستا ہونے کا امکان

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟ 

پاکستان کے اہم شہر میں پولیس کے اعلیٰ عہدے پر تعینات یہ خاتون جانتے ہیں کون ہیں ؟