08:53 am
کپتان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، پاکستان نے کرونا کو شکست دیدی ، خوشخبری

کپتان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، پاکستان نے کرونا کو شکست دیدی ، خوشخبری

08:53 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان نے جو کہا وہ کر دکھایا ، پاکستان نے کرونا کو شکست دیدی ، خوشخبری ۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاون کی وجہ سے ایک ہفتہ کے دوران سو سے کم کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ روز ہفتہ کو 98کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد میں98کیسسز، 10 جولائی کو 98 کیسسز 9 جولائی کو81کیسسز، 8 جولائی کو93کیسسز، 7 جولائی کو63کیسسز 6 جولائی کو85کورونا کیسسز، 5 جولائی کو 117کورونا کیسسز 4 جولائی کو97کیسسز 3 جولائی کو113کیسسز اور 2 جولائی کو170کورونا کے کیسسز سامنے آئے ہیں، یکم جولائی کو137اور30جون کو132کورونا کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کی بہتر حکمت عملی اور سمارٹ لاک ڈاؤن کا نتیجہ ہے۔
اسلام آبادمیں کورونا کیسز مسلسل کمی کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں29 جون 248 کیسسز،28 جون 189، 26 جون کو اسلام آباد میں 271 کیسز جبکہ 27 جون کو 225کیسز سامنے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جا رہا ہے۔ روزانہ کی بنیادپر ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کرنے والے افرادکو 2 لاکھ لاکھ61 ہزار400 روپے کے جرمانے کئے گئے۔ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والی116ہوٹلوں اور 580 دوکانوں اور34 ورکشاپس کو سیل کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے 131 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 28 مقدمات درج کئے گئے۔ کورونا وبا کے دوران گراں فروشی کرنے والوں کو تقریباً 13 لاکھ 4 ہزار اور 100 روپے کے جرمانے بھی کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے، ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کروانے کی وجہ سے ہی وفاقی دارالحکومت میں کورونا مریضوں کی تعداد میں بتدریج کمی آرہی ہے۔