11:34 am
پاکستانی کسی سے کم نہیں ، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نے خاموشی سے ایسا کارنامہ سر انجام دے ڈالا کہ پاکستانی کہہ اٹھے

پاکستانی کسی سے کم نہیں ، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نے خاموشی سے ایسا کارنامہ سر انجام دے ڈالا کہ پاکستانی کہہ اٹھے

11:34 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی کسی سے کم نہیں ، لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نے خاموشی سے ایسا کارنامہ سر انجام دے ڈالا کہ پاکستانی کہہ اٹھے ، بیٹا ہو تو ایسا ہو ۔۔۔  لاہور پولیس کے سب انسپکٹر نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کرلی، فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا شوق رکھنے والا محمد عرفان نے انتھک محنت کے بعد آج اپنےنام کے ساتھ فخر سے ڈاکٹر لگانے کے قابل ہوگیا۔ لاہور کا سب انسپکٹر اپنے دیگر ساتھیوں کیلئے مثال بن گیا ہے، تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس کے محمد عرفان نےاپنی سخت ملازمت کے باجود تعلیم نہ چھوڑی اور پی ایچ ڈی کرنے کا خواب پورا کر دکھایا ہے۔
سب انسپکٹر محمد عرفان نے کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرلی ہے اور اب وہ سب انسپیکٹر ڈاکٹر محمد عرفان بن گیا ہے۔ محمد عرفان 2007 سے محکمہ پولیس میں فرائض انجام دے رہا ہے لیکن تمام تر مشکلات کے باوجود اس نے اپنا تعلیمی مشن جاری رکھا اور فرائض کی ادائیگی کے ساتھ حصول تعلیم کا شوق رکھنے والا محمد عرفان ہمت نے ساڑھے چار سال ان تھک محنت کے بعد آج وہ اپنے نام کے ساتھ فخر سے ڈاکٹر لکھنے کے قابل ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عرفان نے بتایا کہ ڈیوٹی کے ساتھ پڑھنا بہت مشکل ہے لیکن ارادے مضبوط ہوں تو انسان سب کچھ کرلیتا ہے۔ انچارچ انویسٹی گیشن تھانہ وحدت کالونی محمد عرفان نے مزید کہا کہ پولیس کی ڈیوٹی خدمت سمجھ کر کرتا ہوں، کامیابی کا سہرا اہلخانہ کے سر جاتا ہے۔ بیوی ناراض بھی ہوتی تھی کہ آپ نے گھر کو سرائے خانہ بنایا ہوا ہے پھر بھی بہت ساتھ دیا،عرفان کے ساتھی بھی اس کی کامیابی پر خوش ہیں۔ محمد عرفان ان تمام لوگوں کیلئے ایک مثال ہے جو قسمت یا پھر وسائل کا رونا روتے ہیں اور مشکلات کو حصول علم سے غافل ہونے کی وجہ قرار دیتے ہیں۔

پاکستان میں مندر کی تعمیر ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج ہونے کے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، آج کیاہونےوالا ہے ، جانیں 

پاکستان میں مندر کی تعمیر ، اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج ہونے کے بعد پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر ، آج کیاہونےوالا ہے ، جانیں 

’’افغانستان اور بھارت کیلئے راستہ ‘‘ پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا ، تفصیلات سامنے آگئیں

’’افغانستان اور بھارت کیلئے راستہ ‘‘ پاکستان نے واہگہ بارڈر کھولنے کا اعلان کر دیا ، تفصیلات سامنے آگئیں

جہاں سورج اپنا زور دکھا رہاہے وہیں پر پاکستان کے کچھ علا قوں میں حکومتی اداروں کی سستی نے عوام کا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔

جہاں سورج اپنا زور دکھا رہاہے وہیں پر پاکستان کے کچھ علا قوں میں حکومتی اداروں کی سستی نے عوام کا جینا مشکل کیا ہوا ہے۔

پاکستان سے کوروناخاتمہ قریب۔مریضوں کی تعداد کتنی رہ گئی؟ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر

پاکستان سے کوروناخاتمہ قریب۔مریضوں کی تعداد کتنی رہ گئی؟ پوری قوم کا دل خوش کر دینے والی خبر

بغیر پروٹوکول کے پاکستان میں سائیکلنگ کرنے والی یہ پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہیں ، چیلنج قبول ہے تو نام بتائیں

بغیر پروٹوکول کے پاکستان میں سائیکلنگ کرنے والی یہ پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہیں ، چیلنج قبول ہے تو نام بتائیں

فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کی حمایت میں بول پڑے ،کیا بیان جاری کر دیا ، جانیں

فواد چوہدری مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کی حمایت میں بول پڑے ،کیا بیان جاری کر دیا ، جانیں

بس بہت ہو گیا۔۔ اب شادی ہال بند نہیں رہیں گے،شادی ہالز ایسوسی ایشن کابڑا اعلان

بس بہت ہو گیا۔۔ اب شادی ہال بند نہیں رہیں گے،شادی ہالز ایسوسی ایشن کابڑا اعلان

کپتان کاایک اور انقلابی قدم ،،نوجوانوں کو 10لاکھ سےڈھائی کروڑروپے تک کے قرض کی منظوری دیدی،تفصیلات جانیے

کپتان کاایک اور انقلابی قدم ،،نوجوانوں کو 10لاکھ سےڈھائی کروڑروپے تک کے قرض کی منظوری دیدی،تفصیلات جانیے