09:45 pm
کیا واقعی پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی  تعمیرکی حمایت کااعلان کیا،حقیقت جانیں اس خبرمیں

کیا واقعی پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیرکی حمایت کااعلان کیا،حقیقت جانیں اس خبرمیں

09:45 pm

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کیا واقعی پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کا اعلان کیا ہے؟ پاکستان علماء کونسل کا موقف سامنے آگیاایک اخبار میں خبر شائع ہوئی کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، اور معاملے کو متنازعہ بنانے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر اشرفی سے منسوب بیان میں کہا گیا کہ ” ہم مندر کی تعمیر کے معاملے کو متنازعہ بنانے کی مخالفت کرتے ہیں، انتہا پسند مولویوں کی جانب سے اس معاملے کو متنازعہ بنانے کی کوشش ٹھیک نہیں ہے۔ پاکستان علماء کونس ، کونسل آف اسلامک آئیڈیالوجی کا اجلاس طلب کرکے اپنا نقطہ نظر
پیش کرے گی۔اخبار کی اس خبر پر پاکستان علماء کونسل کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان علماء کونسل کے ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے ایک اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے کہ پاکستان علماء کونسل نے اسلام آباد مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلامی نظریاتی کونسل کو اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے ۔پاکستان علماء کونسل کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علماء کونسل نے روز اول سے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ مندر کا معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جانا چاہیے اور اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے ہی حتمی رائے ہو گی اور پاکستان علماء کونسل اپنی رائے اسلامی نظریاتی کونسل میں پیش کردے گی۔پاکستان علماء کونسل کی طرف سے قطعی طور پر اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کی تائید نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ دارلحکومت اسلام آباد میں ہندوؤ ں کی عبادت گاہ کی تعمیر کیلئے جب سے حکومت کی جانب سے زمین الاٹ کی گئی ہے تب سے یہ معاملہ تنازعات کی زد میں ہے، پاکستان کا مذہبی طبقہ اسلام آباد میں سرکاری وسائل سے مندر کی تعمیر کے خلاف ہے اور اس حوالے سے عدالتوں میں اپیلوں کو سلسلہ بھی جاری ہے، تاہم مندر کیلئے زمین الاٹ کردی گئی ہے اور تعمیر کیلئے فنڈز کے اجراء کا معاملہ ابھی حل طلب ہے۔ 

تازہ ترین خبریں

سندھ میں 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری

سندھ میں 37 ہزار اساتذہ مقامی سطح پر بھرتی کرنے کی منظوری

 لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری کیلئے بزدارحکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے،فردوس

لائیو سٹاک سیکٹر میں بہتری کیلئے بزدارحکومت نے انقلابی اقدامات اٹھائے،فردوس

بلاول بھٹو کی عمران سے تعزیت

بلاول بھٹو کی عمران سے تعزیت

لاہور: ہنگامہ آرائی پر 500 طلبا کیخلاف مقدمہ درج

لاہور: ہنگامہ آرائی پر 500 طلبا کیخلاف مقدمہ درج

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منسوخ

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس منسوخ

پی ڈی ایم کے ’’اے سے زیڈ‘‘ تک تمام پلان فیل ہوچکے ہیں،گورنرپنجاب

پی ڈی ایم کے ’’اے سے زیڈ‘‘ تک تمام پلان فیل ہوچکے ہیں،گورنرپنجاب

ماضی میں پاکستان کو ٹین پرسنٹ اور پانامہ سے یاد کیا جاتا تھا،آج عمران خان پاکستان کے اچھے تشخص کی وجہ ہیں،شہبازگل

ماضی میں پاکستان کو ٹین پرسنٹ اور پانامہ سے یاد کیا جاتا تھا،آج عمران خان پاکستان کے اچھے تشخص کی وجہ ہیں،شہبازگل

 پی ڈی ایم کا مسترد شدہ ٹولہ ملک و قوم کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا ،وزیراعلیٰ پنجاب

پی ڈی ایم کا مسترد شدہ ٹولہ ملک و قوم کا خیرخواہ نہیں ہوسکتا ،وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر خارجہ کا قیام امن کیلئے فنڈ میں25ہزار ڈالر عطیہ دینے کااعلان

وزیر خارجہ کا قیام امن کیلئے فنڈ میں25ہزار ڈالر عطیہ دینے کااعلان

حیدرآباد :ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

حیدرآباد :ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق

احتساب عدالت :سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم

احتساب عدالت :سیکرٹری صحت کو شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹس فراہم کرنے کا حکم

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

پاکستان عالمی فورم پر کیسز کیوں لڑ رہا ہے؟ وزیر اعظم کا استفسار

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

جو استفعیٰ نہیں دے گا،میں اس کے گھر کا گھیراؤ کراؤں گی، مریم نواز کی لیگی ارکان کو دھمکی

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا

پی ٹی آئی نے جے یو آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کر دیا