06:52 am
بغیر پروٹوکول کے پاکستان میں سائیکلنگ کرنے والی یہ پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہیں ، چیلنج قبول ہے تو نام بتائیں

بغیر پروٹوکول کے پاکستان میں سائیکلنگ کرنے والی یہ پاکستان کی کونسی اہم ترین شخصیت ہیں ، چیلنج قبول ہے تو نام بتائیں

06:52 am

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان میں امن و امان کا دور دورہ ،وطن عزیز بیرون ممالک کی تصویر پیش کرنے لگا ، ملکی اہم شخصیات کی بنا پروٹوکول کے سائیکلنگ کرتی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی مال روڈ لاہور پر سائکلنگ کی تصویر وائرل ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو بغیر کسی پروٹوکول کے لاہور کی سڑکوں پر دیکھا گیا ہے۔ منظرعام پر آنے والی تصویر میں کسی قسم کا کوئی پروٹوکول
نہیں دیکھا گیا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کو موسم کا لطف لیتے ہوئے اکیلے سائکلنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ ایک صارف نے تصور بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی جس کے بعد لوگوں نے چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کے اس عمل کی خوب تعریف کی۔ عموماََ دیکھا جاتا ہے کہ فوجی یا سرکاری افسران باہر جاتے بھی ہیں تو ان کے ساتھ پروٹوکول ہوتا ہے، ان کے سیکیورٹی گارڈر ان کے ساتھ سفر کرتے ہیں، لیکن چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے اکیلے باہر نکل کر ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔ ان کی تصویر نے ایک مثبت پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی شخص کہیں بھی کسی بھی وقت باہر نکل سکتا ہے، وہ بالکل محفوظ ہے۔ چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی بات کی جائے تو وہ پاک فوج کے تھری اسٹار رینک لیفٹیننٹ جنرل ہیں اور اس وقت چیئرمین پی او ایف (پاکستان آرڈیننس فیکٹری) واہ کینٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ستمبر 2019 میں انہیں چیئرمین پی او ایف تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ عموماََ ہماری عوام میں تاثر پایا جاتا ہے کہ اگر کوئی فوجی افسر ہے تو وہ عام شہریوں کی طرح زندگی بسر نہیں کرتا، وہ بہت عیش و عشرت والی زندگی بسر کرتا ہے، لیکن اب چیئرمین پاکستان آرڈیننس فیکٹری لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے ان تمام تاثرات کو غلط ثابت کر دیا ہے، پاک فوج کے تھری اسٹار رینک لیفٹیننٹ جنرل ہیں اور اس وقت چیئرمین پی او ایف (پاکستان آرڈیننس فیکٹری) واہ کینٹ نے لاہور کے مال روڈ پر اکیلے سائکلنگ کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

تازہ ترین خبریں