09:04 am
کپتان کے بروقت فیصلے درست ثابت ہوئے ، پاکستان سے کرونا کا خاتمہ ہونے کے قریب ، عوام کیلئے زبردست خوشخبری

کپتان کے بروقت فیصلے درست ثابت ہوئے ، پاکستان سے کرونا کا خاتمہ ہونے کے قریب ، عوام کیلئے زبردست خوشخبری

09:04 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) کپتان کے بروقت فیصلے درست ثابت ہوئے ، پاکستان سے کرونا کا خاتمہ ہونے کے قریب ، عوام کیلئے زبردست خوشخبری ۔۔۔ سینیئر تجزیہ نگار عمران یعقوب خان کا کہنا ہے کہ برے وقت میں وزیراعظم عمران خان کے فیصلوں کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی عمران یعقوب کا حالیہ صورتحال اور کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے دوران وزیر اعظم کے کئے گئے فیصلوں پر اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جو فیصلہ کیا کہ لاک ڈاؤن سے بھوک ہڑتال سے مر نہ جائیں۔ اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔لیکن اس وقت ہماری معاشی حالت کیا تھی۔مسلم لیگ ن کے دور میں 5.6 فیصد
گروتھ تھی اور ان دو سالوں میں منفی میں چلے گئے ہیں جبکہ کورونا 4 ماہ پہلے آیا ہے۔عمران یعقوب کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا میں 41 فیصد کمی آئی ہے۔ جون میں پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ 2.25 فیصد تھا جو کہ جولائی میں ایک فیصد رہ گیا۔ جب کہ ہم ڈبلیو ایچ او کی پچاس ہزار ٹیسٹوں کی ڈیمانڈ بھی پوری کرنے کے قریب ہیں۔

تازہ ترین خبریں