11:30 am
اللہ پاک کا خصوصی کرم ، زمین اور فضائوں کے بعد سمندروں پر بھی پاک فوج کا راج ، انتہائی خطرناک جہاز میں بحری بیڑے میں شامل

اللہ پاک کا خصوصی کرم ، زمین اور فضائوں کے بعد سمندروں پر بھی پاک فوج کا راج ، انتہائی خطرناک جہاز میں بحری بیڑے میں شامل

11:30 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں نیا اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس یرموک بھی شامل ہو گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جہاز پی این ایس یرموک کی پاکستان نیوی بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی، تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی ۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ پی این ایس یرموک کی بحری بیڑے میں شمولیت ایک اہم سنگ میل ہے، نئے جدید جہاز کی شمولیت
سے ملکی سمندری حدود اور بحری مفادات کا دفاع مزید مضبوط ہو گا۔ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی جانب سے قلیل وقت میں جہاز کی تعمیر پر ڈامین شپ یارڈ رومانیہ اور پراجیکٹ ٹیم کو سراہا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جدید جنگی جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن اور ڈیفنس سسٹم سے لیس ہے اور پی این ایس یرموک متعدد نیول آپریشنز انجام دینے اور ہیلی کاپٹر اور ڈرون لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سلسلےکا دوسرا جہاز پی این ایس تبوک عنقریب پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں