04:43 pm
’’اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کوئی قتل نہیں کیا‘‘

’’اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کوئی قتل نہیں کیا‘‘

04:43 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اس وقت اگر بات کی جائے پاکستان میں سب سے زیادہ مشہور کیسز کی تو بلا شبہ عزیر بلوچ کا کیس ان دنوں سب سے زیادہ مشہور ہے ۔ اس حوالے سےآج لیاری گینگ وار کے ارشد پپو قتل سمیت 16 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عزیربلوچ،شاہ جہاں بلوچ اور دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔عزیز بلوچ کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا آپ نےجرم کیا ہے،فردجرم عائدکریں؟جس پر عزیر بلوچ نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نےاقبالی 164کابیان قلمبند
کرایا ہے۔ عزیربلوچ نے عدالت میں بیان دیا کہ اللہ کوحاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کوئی قتل نہیں کیا۔خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تاجر کے اغواءبرائے تاوان اور قتل کے مقدمے میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ پر فرد جرم عائد کی تھی۔ تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا کیا ۔ عزیربلوچ کوسخت سیکیورٹی میں چہرہ ڈھانپ کراور ہتھکڑی لگا کرپیش کیا گیا عدالت میں پیشی کے دوران فاضل جج نے مجرم کو فرد جرم پڑھ کر سنائی‘فرد جرم کے مطابق عزیر بلوچ پرعبدالصمد کے اغواءبرائے تاوان اور قتل کا الزام ہے ملزم نے 10 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور70ہزارروپے لینے کے باوجود مغوی کوقتل کیا جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ جرم قبول کرتے ہیں. کٹہرے میں موجود عزیر بلوچ نے نفی میں سرہلا کرصحت جرم سے انکارکر دیا عدالت نے ملزم کے انکار پر آئی اواور گواہان کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو پیش کرنے کا حکم دیا‘ملزم کی پیشی کے موقع پر سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز کی بھاری تعینات تھی مذکورہ مقدمے میں عزیر بلوچ کا بھائی زبیر بلوچ ودیگر گرفتار ہیں اور دیگر ملزمان پر پہلے ہی فرد جرم عائد کی جاچکی ہے. خیال رہے کہ عزیر بلوچ کو30 جنوری 2016 میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا ستمبر 2013 میں کراچی آپریشن شروع ہوا تو عزیر بلوچ علاقے سے فرار ہوگیا تھا عزیر بلوچ سے تحقیقات کے لیے 6 افسروں پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی گئی تھی. ملٹری کورٹ نے بھی اپریل2020 میں عزیر بلوچ کو 12سال قید کی سزا سنائی تھی‘ عزیر بلوچ کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت بھی 12سال قید کی سزا سنائی گئی ہے. چند روز قبل سامنے آنے والی 36صفحات کی جے آئی ٹی انکوائری رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے بابا لاڈلہ اور جبار لنگڑا کے ذریعے رزاق کمانڈو کے بھائی کو 2010 میں قتل کرایا تھا عزیر بلوچ نے کراچی کی شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں لسانی بنیادوں پر قتل اور جبار لنگڑا کے ذریعے شیرشاہ کباڑی مارکیٹ میں 11 افراد کو قتل کرانے کا بھی اعتراف کیا ہے. جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے شیر شاہ کباڑی مارکیٹ میں قتل عام مخالف سیاسی جماعت کو بھتہ دینے کے شبے پر کیا عزیر بلوچ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے مارچ 2013 میں ارشد پپو کو قتل کرایا، اس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اورگینگسٹرز کی مدد سے اس نے ارشد پپو کو قتل کرایا تھا‘ملزم کا کہنا ہے کہ ارشد پپو کے قتل میں کئی پولیس انسپکٹرز کی مدد لی تھی، ارشد پپو کو اغوا کرنے کیلئے پولیس موبائل کا بندوبست انسپکٹر یوسف بلوچ نے کیا تھا.

تازہ ترین خبریں

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستان کے اہم شہر میں رشتہ مانگنے پر لڑکی کے باپ اور بھائیوں نے نوجوان کیساتھ ایسا لرزہ خیز کام کر ڈالا کہ پاکستانی سناٹے میں آگئے

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

پاکستانی اب موٹر سائیکل لینے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں ، رجسٹریشن کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

یہ پاکستانی خاتون یولیس یونیفارم میں کیا شرمناک حرکتیں کیا کرتی تھی کہ گرفتار کر لیا گیا؟ جانیں 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

طلبہ و طالبات متوجہ ہوں ، امتحانات کی نئی تاریخ مقرر کردی گئی، جان لیں پھر نہ کہنا خبر نہ ہوئی 

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

عمران خان جمہوریت ختم کرکے ملک میں صدارتی نظام مسلط کرنے کی کوشش کررہے ہیں، بڑا دعویٰ کر دیا گیا

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

شرمناک الزام ، ن لیگی رہنما کے بھائی سمیت 16 افراد کیخلاف مقدمہ درج

 پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

پنجاب کا بجٹ عوامی امنگوں کی ترجمانی کرے گا اور اپوزیشن کیلئے بجلی کا جھٹکا ثابت ہوگا۔فردوس عاشق اعوان

 فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

فی الوقت کسی بھی ملک کو آم بھیجنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا۔ وزیراعظم عمران

 اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

اسلام آبادیونائیٹڈنےلاہورقلندرزکو28 رنزسےہرادیا

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

سعوددی عرب کی طرف سے حج کے فیصلہ کی مکمل تائید کرتے ہیں، کورونا کی بدلتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے یہ مناسب اور درست فیصلہ ہے۔ طاہر اشرفی 

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر چودھری پرویزالہٰی کےدرمیان ملاقات

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

تعلیمی شعبہ کو ریلیف دینے اورتعلیمی بجٹ جی ڈی پی کا کم از کم چار فیصد نہ کرنا ملک کے مستقبل سے کھلواڑ کے مترادف ہے۔ ملک ابرارحسین

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام نےسندھ نے پیپلزپارٹی کےخلاف تحریک شروع کرنےکا اعلان کر دیا۔