12:23 pm
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سرکاری اضافہ  ختم ۔۔۔۔ حکومت کارسرکاری ملازمین کو ایک جھٹکا

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سرکاری اضافہ ختم ۔۔۔۔ حکومت کارسرکاری ملازمین کو ایک جھٹکا

12:23 pm

اسلام آبا د(نیوز ڈیسک) سرکاری ملازمین کیلئےبری خبر حکومت آئی ایم ایف کی ایک اور شرط ماننے کو تیار ہو گئی ہے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں پر سالانہ اضافہ ختم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔جس کے بعد ملازمین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ دسمبر میں تنخواہوں پر سالانہ انکریمنٹ نہیں ملے گا۔مشیر برائے اصلاح عشرت حسین نے سفارشات حکومت کو بھیج دی ہیں۔آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ تنخواہوں میں اضافے کے بجائے الاؤنسز میں معمولی اضافہ کیا جائے اس سال کے مالی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔سندھ حکومت کے علاوہ وفاقی
حکومت اور باقی صوبوں کی حکومتوں نے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد مزید انکشافات سامنے آئے تھے جس میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کو تنخواہ میں اضافے کا فائدہ ریٹائرمنٹ کے بعد نہیں ہوتا۔

تازہ ترین خبریں