02:20 pm
نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں پیش ہونے کا آخری موقع

نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس میں پیش ہونے کا آخری موقع

02:20 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کو 17 اگست تک پیش ہونے کےلئے آخری موقع دے دیاگیا۔ توشہ خانہ ریفرنس پر نیب راولپنڈی نے ان کی رہائشگاہ کے بعد نوٹس چسپا ں کردیا ۔ اس کے علاوہ پبلک مقامات پر بھی نوٹس لگا دیے جائیں گے ۔توشہ خانہ ریفرنس میں نیب عدالت نےنوازشریف کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔واضح رہے کہ میاں نوازشریف گزشتہ برس اکتوبر میں چار ہفتوں کےلئے علاج کے سلسلے میں لندن گئے تھے لیکن تب سے اب تک وہ وطن واپس نہیںآئے۔ دوسری جانب ان کے ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ان کا باقاعدگی سے طبی معائنہ کرایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں