02:44 pm
پشاور میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، تین افراد کی جانیں چلی گئیں

پشاور میں قتل کی لرزہ خیز واردات ، تین افراد کی جانیں چلی گئیں

02:44 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور میں فائرنگ کی لرزہ خیز واردات میں کئی جانیں چلی گئیں۔ علاقے بھر میں خوف وہراس کی فضا پھیل گئی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد قتل ہو گئے۔ فائرنگ کی وجہ جائیداد کا تنازعہ بتایا جا رہا ہے۔ ایک ہی خاندان کے دو گروہوں کے درمیان جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا کہ مسلح افراد نے
فائرنگ کرکے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔افسوسناک واقعے پر پولیس حرکت میں آگئی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں۔

تازہ ترین خبریں