03:37 pm
نیب کی آصف زداری کے گھر کو فریز کرنے کی استدعا

نیب کی آصف زداری کے گھر کو فریز کرنے کی استدعا

03:37 pm

جعلی اکائنٹس کیس میں کلفٹن میں واقع آصف زرداری کے گھر کو فریز کرنے کی درخواست کر دی گئی ۔ نیب نے احتساب عدالت کے روبرو پیش آٹھ ارب کی مشتبہ کرپشن پر جواب جمع کردیا۔ نیب نے عدالت کو بتایا کہ اس بات کے ٹھوس شواہد ہیں کہ آصف زراری نے یہ گھر کرپشن کے پیسوں سے بنایا تھا۔ اس گھر کےلئے رقم ان کے سٹینو گرافر نے ادا کی ۔ نیب نے بتایا کہ سٹینو گرافر ان کے ہمراہ 104غیرملکی دوروں پر گیا تھا۔ گھرکے حوالے سے آصف زرداری نےسوالوں کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا۔ سٹینو گرافرسے تفتیش کی کوشش کی لیکن وہ فرار ہو گیا۔