05:03 pm
مشاہد اللہ نے سینیٹ میں استعفیٰ دینے کی مشروط  پیشکش کرڈالی

مشاہد اللہ نے سینیٹ میں استعفیٰ دینے کی مشروط پیشکش کرڈالی

05:03 pm

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مشاہد اللہ نے سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہونےکا مشروط اعلان کردیا ہے۔سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے مشاہد اللہ کا کہناتھاکہ تین حکومتی شخصیات نے میرا نام لےکر کہا کہ پی آئی اےمیری وجہ سے تباہ ہوا کیونکہ وہاں پر میرے رشتہ دار بھرتی ہوئے ہیں۔ میں کہتا ہوں میرا کوئی بھائی، کوئی کزن ، کوئی رشتہ دار وہاں بھرتی ہونا ثابت ہوجائے تو میں سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوجائوں گا ۔لیکن اگر یہ ثابت نہ ہوا تو یہ لوگ اپنا منہ کالاکرلیں۔ مشاہد اللہ خان کا کہناتھا کہ پھر بعد میں یہ لوگ کہتے ہیں کہ
ہم نے یوٹیوب پر دیکھا تھا۔ تو بھائی یوٹیوب پرتو آپ لوگوں کے بارے میں بھی بہت کچھ ہے ۔ ہم توکبھی ایسی باتوں میں نہیں پڑتے۔کیسی کیسی کرپشن یہاں پر ہورہی ہے۔اگر کسی کی ڈگری جعلی ہے تو بے شک نکال دیں۔