05:35 pm
علیم خان کی گرفتاری میں عثمان خان کا ہاتھ تھا

علیم خان کی گرفتاری میں عثمان خان کا ہاتھ تھا

05:35 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار سہیل وڑائچ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پنجاب کےسینئر صوبائی وزیر عبد العلیم خان کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار شدید ناپسند کرتے ہیں اور وہ ان کو گرفتار بھی کروا چکے ہیں۔ اپنے ایک کالم میں سہیل وڑائچ لکھتے ہیں کہ عثمان بزدار علیم خان سے حسد بھی رکھتے ہیں کیونکہ علیم خان انھیں زیادہ اہمیت نہیں دیتے جبکہ علیم خان کا سیاسی قد کاٹھ بھی عثمان بزدار سے زیادہ ہے۔ سہیل وڑائچ کہتےہیں کہ عثمان بزدار نے علیم خان کی گرفتاری میں کردار ادا کرچکے ہیں انھی کے کہنے پر نیب نے
آف شو ر کمپنیوں کے کیس میںعلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔علیم خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کےلئے مضبوط ترین امیدوار تھے۔تاہم گرفتاری اور چند ماہ جیل کاٹنے کے بعد علیم خان نے صوبائی کابینہ سے مستعفی ہو کر مرکز میں واپس آنے کی درخواست دی تھی۔ لیکن یہ درخواست عمرا ن خا ن نے مسترد کرکے انھیں دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل کیا تھا۔ سہیل وڑائچ نے مزید کہا کہ عثمان بزدار کو اسلم اقبال بھی اچھے نہیں لگتے۔