05:57 pm
صدر زیڈ ٹی بی ایل  کی گاڑی چوری ہو گئی

صدر زیڈ ٹی بی ایل کی گاڑی چوری ہو گئی

05:57 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ ملک کی اہم شخصیات بھی ان کے شر سے محفوظ نہیں ہیں۔اسلام آباد پولیس کے مطابق زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی گاڑی سیکٹر ای الیون میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے چوری کی گئی جس کا مقدمہ تھانہ گولڑہ میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں اوردیگر ذرائع کی مدد سے گاڑی کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔پولیس حکام کے مطابق صدر زرعی ترقیاتی
بینک کی گاڑی چوری ہوئی ہے اور گاڑی چھینے جانے کی ان کے ڈرائیور کی بات درست نہیں ہے.