09:11 am
 ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قرآن پاک اور تمام مکاتب فکر کا متفقہ فتویٰ سنا دیا ،تمام پاکستانی اور حکومت ِ وقت لازماً جان لے

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قرآن پاک اور تمام مکاتب فکر کا متفقہ فتویٰ سنا دیا ،تمام پاکستانی اور حکومت ِ وقت لازماً جان لے

09:11 am


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد میں ہندو برادری کیلئے ایک مندر کی تعمیر کیے جانے کا مسئلہ ان دنوں زیر بحث ہے جس پر عوام کی جانب سے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں ۔ کچھ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مندر کی تعمیر ہونی چاہئے کیونکہ پاکستان سب کا ہے جبکہ پاکستانیوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ  مسلمانوں کے ٹیکس کے پیسے سے اسلام آباد میں جہاں ہندوئوں کی کل آبادی انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے وہاں ایک خطیر رقم لگا نا کسی صورت ٹھیک نہیں ۔  
اب مندر کی تعمیر کے حوالے سے معروف کالم نگار سعید آسی اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ اقلیتوں کے ساتھ حسن سلوک کا درس ہمیں خالق کائنات نے خود دیا ہے۔مگر جو امتیاز مسلم اور غیر مسلم کی عبادت اور عبادت گاہوں کے حوالے سے خود رب کائنات اور سرور کائنات نے یقینا کسی حکمت کے تحت پیدا کیا ہے اس پر اس کی روح
کے مطابق عمل درآمد بھی ہمارے دین اور ایمان کا حصہ ہے۔ اس پر عمل نہ کرنا اور اس کے برعکس عمل کرنا بھی ایسی ہی برائی ہے۔اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے ڈاکٹر ذاکر نائیک سے سوال کیا گیا۔ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے حوالے سے اسلام آباد کے ایک شہری کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے جو تمام مکاتب فکر کے فقہا کرام بشمول امام ابو حنیفہ،امام مالک،امام شافعی،امام احمدبن حنبل کے اس ایشو پر اتفاق رائے پر مبنی ہے کہ کوئی مسلمان کسی غیر مسلم کو اس کی عبادت گاہ کی تعمیر کے لئے رقم کی صورت میں یا کسی بھی دوسرے طریقے سے معاونت فراہم نہیں کر سکتا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اس حوالے سے قرآن مجید کی سورت مائدہ کا حوالہ دے کر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے۔جس کے تحت رب کائنات نے خود حد مقرر فرما دی ہے کہ مسلمان کسی غیر مسلم کی عبادت گاہ کی تعمیر کے لئے ہرگز تعاون نہ کریں۔اس حوالے سے یہ واضح ارشاد باری تعالی ہے کہ غیر مسلموں کی کسی عبادت گاہ کے لیے عوام کے ٹیکسوں سے رقم خرچ کرنا کسی بھی مسلمان بشمول حاکم کے لیے حرام ہے۔ہمیں اپنی خباثت تو اور بداعمالیوں کی ضرور اصلاح کرنی چاہیے مگر مندر یا کسی دوسری غیر مسلم عبادت کی تعمیر کے معاملے میں قرآن اور حدیث کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا چاہیے

تازہ ترین خبریں