09:55 am
برے وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، جہانگیر ترین کیلئے زردار جھٹکا، اہم سیٹ سے ہٹادیا گیا

برے وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، جہانگیر ترین کیلئے زردار جھٹکا، اہم سیٹ سے ہٹادیا گیا

09:55 am

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اہم عہدے سے جہانگیر ترین کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری پی  پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ایک سال کے لیے تین نئے ایگزیکٹو ارکان کا انتخاب ہوا ہے۔ ذکا اشرف پنجاب شوگر ملز ایسوسی ایشن کے نئے چیئرمین بن گئے اور جہانگیر ترین
گروپ کے نعمان احمد خان اب چیئرمین نہیں رہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن میں ایک گروپ پروگریسیو گروپ نے جہانگیر ترین کے خلاف بغاوت کی تھی۔ ترجمان پروگریسیو گروپ وحید چوہدری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ہٹانے کی جدوجہد کریں گے کیونکہ جہانگیرترین کا اثرورسوخ شوگر انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے۔

تازہ ترین خبریں