12:17 pm
عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔عید سے پہلے ہوٹلز کھلنے کا امکان،  وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

عوام کیلئے خوشخبری۔۔۔عید سے پہلے ہوٹلز کھلنے کا امکان، وزیراعظم نے بڑا حکم دے دیا

12:17 pm


اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیزپرعملدرآمدکی ہدایت کرتے ہوئے کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی اور ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپر د کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا، جس میں میں ملکی سلامتی، سیاسی ومعاشی صورتحال کاجائزہ لیا گیا۔کابینہ کو ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی سمیت صورتحال سے آگاہ کیا گیا، وفاقی کابینہ
نے کورونا وائرس کیسز میں کمی پر اظہار اطمینان کیاذرائع کے مطابق کابینہ ارکان نے کہا کورونا ختم نہیں ہوا ابھی مزید احتیاط کی ضرورت ہے جبکہ وزیراعظم نے کابینہ میں کہا عیدالاضحیٰ پرشہری احتیاط کریں۔وفاقی کابینہ کومویشی منڈیوں سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جس پر وزیراعظم نے مویشی منڈیوں میں ہرصورت ایس او پیز پرعملدرآمد کی ہدایت کردی۔اجلاس میں کابینہ نے کے الیکٹرک کا معاملہ انرجی کمیٹی کے سپرد کر دیا اور کہا کے الیکٹرک معاملے پر2دن بعد وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس ہوگا ،کے الیکٹرک کے معاملات پر وزیراعظم کو بریف کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں شیخ رشید نے ہوٹلز اور مارکیٹس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا شہر میں 5 ہزار ہوٹلز ہیں، غریب طبقہ متاثر ہورہا ہے، عید قریب ہے ،ایس او پیز کے تحت ہوٹلز کھولے جائیں، وزیراعظم عمران خان نے ہوٹلز کھولنے کا معاملہ اسد عمر کے سپر د کر دیا۔