04:34 pm
نوکریوں سے نکالنے اور پنشن کے خاتمے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، شہبازگل

نوکریوں سے نکالنے اور پنشن کے خاتمے کے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، شہبازگل

04:34 pm


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی وزیر اعظم ڈاکٹر شہباز گل نے سرکاری ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے اور پنشن ختم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں کی تردید کردی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شہبازگل کا کہنا تھا کہ ملازمتوں اور پنشن کے خاتمے کے حوالے سے گردش کرنے والی تمام
افواہیں جھوٹ پر مبنی ہیں ۔انھوںنے مزید کہا کہ یہ خبریں پھیلانے والا وہی مافیاہے جس پر ہاتھ ڈالا جانے والا ہے اس لئے وہ اس قسم کی خبریں پھیلا کر اشتعال پیدا کرنا چاہتا ہے ، کرونا وائرس کی صورتحال میں بھلا کسی کو بیروز گار کیسے کیا جا سکتا ہے۔ میڈیا پر دی جانے والی تجاویز کا ہر گز مطلب نہیں کہ ان پر فیصلہ ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں