06:46 pm
آج اگر الیکشن ہو جاتے ہیں تو کونسی سیاسی جماعت کلین سویپ کرے گی ،اعلان کر دیا گیا

آج اگر الیکشن ہو جاتے ہیں تو کونسی سیاسی جماعت کلین سویپ کرے گی ،اعلان کر دیا گیا

06:46 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آج اگر الیکشن ہو جاتے ہیں تو کونسی سیاسی جماعت کلین سویپ کرے گی ،اعلان کر دیا گیا ۔۔۔پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بھلے نواز شریف اسپتال میں ہوں یا پھر مریم نواز خاموش ہو،لیکن اگر آج بھی الیکشن ہوتے ہیں تو ن لیگ پنجاب میں کلین سویپ کرے گی۔پنجاب میں
ن لیگ کی مضبوط پوزیشن کے حوالے سے کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔واضح رہے کہ مبشر لقمان کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے حمایتی صحافیوں میں ہوتا ہے اور ماضی میں وہ عمران خان کی کئی موقعوں پر تعریف کر چکے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد،حکومتی کارکردگی کے باعث کئی صحافیوں نے اس بات کا دعوی کیا ہے کہ پی ٹی آئی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔