03:30 pm
نئی نویلی دلہا دلہن ، پاکستانی خوبصورت جوڑے کا عبرتناک انجام

نئی نویلی دلہا دلہن ، پاکستانی خوبصورت جوڑے کا عبرتناک انجام

03:30 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) خوبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔ کیل میں پیش آنے والے حادثے میں شوہر شدید زخمی جبکہ بیوی جاں بحق ہو گئی،صارفین کا اظہارِ افسوس۔تفصیلات کے مطابق خوبصورت شادی شدہ جوڑا آزاد کشمیر میں حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثہ آزاد کشمیر کے علاقے کیل میں پیش آیا۔ حادثے کے نتیجے میں خاتون جاں بحق ہو گئی جب کہ ان کے شوہر اسد بلال شدید زخمی ہیں۔
اسد بلال کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔اسد بلال کو کیل سے اسلام آباد کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔بتایا گیا ہے
کہ اس حادثے میں اسد بلال کی ٹانگ فریکچر ہوئی ہے۔حادثے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔ اور صارفین کی جانب سے جوڑے کو پیش آنے والے حادثے پر شدید دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ خوبصورت جوڑا آزاد کشمیر میں سیر کے لیے گیا تھا کہ اس دوران یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔بتایا گیا ہے کہ حبیب میٹرو بینک اسلام آباد کے ایریا ہیڈ ہیں۔اسد بلال گھومنے پھرنے کے شوقین ہیں،تاہم اس بار سیر کے دوران انہیں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ بعض ذرائع کی جانب سے کہا جا رہا کہ جوڑے کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی اور دونوں آزاد کشمیر ہنی مون ٹرپ پر گئے تھے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے اسد بلال کے لیے جلد صحتیابی کی دعا کی ہے جب کہ ان کی اہلیہ کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ ہنستا مسکراتا جوڑا چند لمحوں میں اتنے بڑے حادثے کا شکار ہو گیا،تصاویر میں گاڑی کی حالت کو دیکھتے ہوئے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حادثہ کس قدر شدید تھا۔اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا اس حادثے سے جوڑے کے علاوہ بھی کوئی متاثر ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

خواہش تو ہے دونوں رہیں لیکن رانا ثناء اللہ نہیں رہیں گے،عمران خان کا صحافی کے سوال کا جواب

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

عمران خان کو بڑا ریلیف مل گیا، 7 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

رانا ثنا اللہ کو عمران خان کیخلاف بیان مہنگا پڑ گیا ،پی ٹی آئی کی ہائیکورٹ میں درخواست دائر

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ، متعدد کارکن گرفتار

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

مراد سعید سمیت اسلام آباد سی ٹی ڈی میں تحریک انصاف کے 17 عہدیدار طلب

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

اسلام آباد میں کسی سیاسی اجتماع یا ریلی کی کوریج پر پابندی عائد

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کومزید دومقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

پی ڈی ایم پی ٹی آئی کو کچلنے کیلئے ہر حربہ استعمال کرچکی ،ہمارے ساتھ کشمیر اور فلسطین جیسا سلوک کیا،عمران خان

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

سنگدل بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کی جان لے لی

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

مردان،بارش کے باعث چھت گرگئی، 2بچے جاں بحق

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

توڑ پھوڑ کیس، سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ضمانت منظور

 حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، ضمانت منظور

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان

قوم رکنے والی نہیں،زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان