09:25 pm
داڑھی میں ڈیزائن بنوانے پرپابندی،بڑااقدام اٹھالیاگیا

داڑھی میں ڈیزائن بنوانے پرپابندی،بڑااقدام اٹھالیاگیا

09:25 pm

لاہور(ویب ڈیسک )سابق حکمران جماعت مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر نے 'فیشن ایبل داڑھی' رکھنے والے مردوں اور حجام کے خلاف سخت کارروائی کے لیے قانون سازی پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس حوالے سے قانون سازی کے لیے اسمبلی میں ایک قرار داد جمع کرائی ہے، جس کے مطابق داڑھی پیغمبر اسلام کی سنت ہے لہٰذا قانون سازی کر کے 'داڑھی مبارکہ کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حجام کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔'قرارداد کے متن کے مطابق: 'داڑھی مبارک پر کسی قسم کی ڈیزائننگ وغیرہ سخت گناہ ہے اور یہ
داڑھی کے ساتھ ساتھ سنت رسول کی بھی توہین ہے۔ جو لوگ داڑھی پر ڈیزائننگ کرواتے ہیں، وہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں لہٰذا انہیں سخت سزا ملنی چاہیے۔'داڑھی پر ڈیزائن کے خلاف قانون سازی کا خیال کیوں آیا؟اس سوال کا جواب جاننے کے لیے جب نجی خبررساں ادارے نے لیگی ایم پی اے رخسانہ کوثر سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ مذہبی تعلیمات پر سختی سے پابندی کی حامی ہیں اور جب سوشل میڈیا یا بازاروں میں ایسے مردوں کو دیکھتی ہیں جنہوں نے داڑھی کے بالوں سے چہرے پر طرح طرح کے ڈیزائن بنوا رکھے ہیں تو ان کا دل دُکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ 'داڑھی رکھنا اسلام میں سنت ہے، اس لیے پہلے تو سب مسلمان مردوں کو ایک بالشت تک داڑھی رکھنی چاہیے، مگر مذہب میں زبردستی نہیں ہے، اس لیے جو کٹوانا چاہے وہ مکمل شیو کرائے نہ کہ چہرے پر غیر مذہبوں کی طرح ڈیزائن بنوائے۔'رخسانہ کوثر کے مطابق انہوں نے اپنے دائرہ اختیار کے مطابق مذہبی ناپسندیدہ فعل کی نشاندہی کر دی اور ایوان میں قراردادجمع کرادی۔ اب پاس ہو یا نہ ہو انہوں نے اپنا فرض ادا کردیا۔ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ 'میرے خیال میں داڑھی پر ڈیزائن بنانے سے متعلق پابندی صرف پنجاب میں نہیں بلکہ پورے ملک میں ہونی چاہیے۔'بقول رخسانہ کوثر: 'ایسے فعل کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ اگر کوئی زبان سے بات نہ مانے تو ایسا کرنے والوں اور ڈیزائن بنانے والے حجام کے خلاف سخت سزا کا تعین کیا جائے۔'انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنے ارد گرد ایسا نوجوان دیکھتی ہیں جو سنت کا مذاق اڑاتا ہو تو وہ اسے روک کر پیار سے سمجھاتی ہیں، لیکن اس طرح عمل نہیں ہو رہا لہذا انہیں خیال آیا کہ اسے سخت سزا کے خوف سے روکا جاسکتا ہے۔داڑھی کی شرعی حیثیت کے حوالے سے معروف عالم دین قاری حنیف جالندھری نے بتایا کہ شریعت میں کم از کم ایک بالشت تک داڑھی رکھنا سنت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'احادیث میں پیغمبر اسلام نے حکم دیا کہ داڑھی کو بڑھاؤ، اس لیے مسلمانوں کو اپنے نبی کی سنت پر عمل کرنا ضروری ہے۔'ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'جہاں تک داڑھی کے بالوں سے چہرے پر ڈیزائن بنوانے یا کٹوانے سے متعلق قانون سازی کی ضرورت کا تعلق ہے تو اس معاملے پر غور کرنے اور تجاویز کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کی مدد لی جانی چاہیے تاکہ شریعت کے مطابق اس بارے میں جامع حکمت عملی بنائی جاسکے۔'فیشن کرنے والے کیا کہتے ہیں؟چہرے پر داڑھی کے بالوں سے ڈیزائن بنوانے کے شوقین عادل خلیل نامی نوجوان کہتے ہیں کہ 'اسلام میں تراش خراش کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ وہ چہرے پر داڑھی کے بالوں سے سٹائل صرف نمایاں نظر آنے کے لیے بنواتے ہیں، ان کی یہ نیت نہیں ہوتی کہ وہ سنت کا مذاق اڑا رہے ہیں کیونکہ بحیثیت مسلمان وہ اپنے نبی کی سنت پر عمل نہ کرنے پر نادم تو ہوسکتے ہیں لیکن مذاق کا تصور بھی نہیں کیاجاسکتا۔'انہوں نے مزید کہا کہ وہ مسلسل ڈیزائن نہیں بنواتے صرف تقریبات کے موقع پر نمایاں نظر آنے کا شوق ہے، اسلام نرمی کا دین ہے اور اس میں معافی کی وسیع گنجائش ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں بھی طالبان کی جانب سے لوگوں کو زبردستی داڑھی بڑھانے پر مجبور کرنے کی خبریں آئے روز منظر عام پر آتی تھیں جبکہ حجام اور داڑھی منڈوانے والوں کو سزائیں دینے کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہے۔طالبان کے اس فعل کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں روشن خیال مسلمانوں کی جانب سے ناپسندیدہ قرار دیا جاتا رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار