09:27 pm
جب گیدڑ کی موت آتی ہے تووہ شہرکی جانب بھاگتاہے گلوکارسلمان احمد کوبلاول بھٹوکامذاق اڑانامہنگاپڑ گیا

جب گیدڑ کی موت آتی ہے تووہ شہرکی جانب بھاگتاہے گلوکارسلمان احمد کوبلاول بھٹوکامذاق اڑانامہنگاپڑ گیا

09:27 pm

کراچی (ویب ڈیسک )معروف گلوکار سلمان احمد کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کے لیے ایک ایڈیٹڈ (تدوین شدہ) تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا۔سلمان احمد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سپورٹر بھی ہیں اور وہ اکثر ٹوئٹر پر پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔تاہم ایک روز قبل انہوں نے بلاول بھٹو کی ایسی تصویر شیئر کی جس میں چیئرمین پی پی پی کو خاتون سے تشبیہہ دی گئی تھی، ساتھ ہی انہوں نے پنجابی میں کیپشن لکھا کہ ’ڈیئر ڈائری جب گیدڑ کی موت آتی ہے وہ شہر کی جانب بھاگتا ہے‘۔
اس ٹوئٹ کے ساتھ انہوں نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے بی بی سی کی ایک دستاویزی فلم کا یوٹیوب لنک بھی شیئر کیا، مذکورہ تصویر پر نہ صرف انہیں ٹوئٹر صارفین بلکہ کئی معروف شخصیات نے آڑے ہاتھوں لیا۔معروف اینکر ناجیہ اشعر لکھتی ہیں کہ ’ایک مرد کو عورت سے تشبیہہ دیے کر مردانگی دکھانا، عورت کی تذلیل کرنا وہ گھٹیا سوچ ہے جو تعلیم یافتہ مہذب معاشرے میں بھی پروان چڑھتی رہی ہے‘۔معروف اینکر اور میزبان وسیم بادامی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’سلمان بھائی افسوس، بہت افسوس، سیاسی رائے سے بھرپور اختلاف کریں لیکن یہ کیا۔۔۔۔!مذکورہ تصویر پر وزیراعظم کی کورونا ریلیف ڈرائیو، فوکل پرسن کی نمائندہ خصوصی ملیحہ ہاشمی نے براہِ راست تو تبصرہ نہیں کیا البتہ سینئر صحافی نسیم زہرہ کی جانب سے معافی کے مطالبے پر انہوں نے کہا کہ ’انہیں ضرور مانگنی چاہیئے اور یہ تصویر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی‘۔ساتھ ہی ملیحہ نے نسیم زہرہ سے جواب میں یہ پوچھا کہ ’کیا آپ نے شہباز شریف سے کہا کہ عمران خان کی اہلیہ کو جادو گرنی کہنے پر معافی مانگیں‘۔سلمان احمد نے سخت تنقید کے باوجود ایک روز گزر جانے کے بعد بھی نہ تو مذکورہ تصویر ڈیلیٹ کی اور نہ ان کی جانب سے معذرت کی گئی۔اس حوالے سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر نے گلوگار کو نصیحت کرتے ہوئے لکھا کہ ’اتنا مت گرنا کہ پھر اٹھ نہ سکو‘۔اسی تصویر پر اے آر وائے سے وابستہ اینکر پرسن اقرار الحسن سید نے براہ راست تو تبصرہ نہیں کیا البتہ اپنی ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ کسی کی تضحیک کی غرض سے اُسے دوسری صنف میں شامل کرنا انسانیت کی توہین ہے، انہوں نے بھی سلمان احمد سے ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ سلمان احمد ماضی کے مقبول ترین صوفی راک بینڈ ’جنون‘ کا حصہ تھے، ان کے علاوہ علی عظمت اور برائن و کونیل بھی اس بینڈ کا حصہ تھے۔مذکورہ بینڈ اب فعال نہیں تاہم سلمان احمد انفرادی حیثیت میں تحریک انصاف کے لیے پارٹی ترانا بھی تیار کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بھارت کو ایک ماہ کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داری۔۔۔دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری اور ایمل ولی خان کی ملاقات۔۔۔۔۔سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

 پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیدیا۔

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

وزیراعظم عمران خان کل عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے 

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

موت تعاقب میں تھی ، پاکستان کے اہم شہر میں امتحان دینے نکلی نویں جماعت کی طالبہ کی افسوسناک موت

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

پاکستان کے اس شہر کے عوام سپر احتیاط کریں، ہفتے کے روز ہونے والی موسلادھار بارش صرف شروعات تھی

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

مسٹر زرداری آپ کیا چاہتے ہیں لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن، لاک ڈاؤن۔اسد عمر کا بلاول کو جواب

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

پاکستان ٹیم کے نام ایک اور عزاز ۔۔۔۔محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی میں ورلڈ ریکارڈ بنادیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

 تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرز۔۔۔ ن لیگ نے بھی سپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

افغانستان سے علاج کیلئے آنے والی خاتون کی ٹانگ سے ایسی چیز برآمد کہ بارڈر پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی ہکا بکا رہ گئے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ۔۔۔ وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

 کراچی میں بھارت جیسی صورتحال ہوئی تو وزیراعظم اور ان کے وزرا ذمہ دار ہوں گے۔بلاول بھٹو 

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

اوگرانے اگست کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے 

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی، 230 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے