04:48 pm
عثمان بزادار کی جگہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ تحریک انصاف کے رہنما نے خود ہی بتادیا

عثمان بزادار کی جگہ پنجاب کا وزیراعلیٰ کون ہوگا ؟ تحریک انصاف کے رہنما نے خود ہی بتادیا

04:48 pm

لاہور( نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر صمصما بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ  کے تبدیلی کی خبریں صرف افواہیں  ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ۔صمصام بخاری کا کہنا ہے سوشل میڈیا اور کچھ الیکٹرانک میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ صمصام بخاری کی جانب سے ان خبروں کی سختی سے تردید کر دی گئی ہے،
صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ یہ ایک پراپیگنڈا ہے جو کہ حکومت پنجاب اور عثمان بُزدار کے خلاف کیا جارہا ہے، عثمان بُزدار ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہیں گے انکی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔