10:59 pm
ہر گھر میں استعمال ہونے والی چیز کئی روپے مہنگی کر دی گئی ، پاکستانی عوام تڑپ اٹھی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) ہر گھر میں استعمال ہونے والی چیز کئی روپے مہنگی کر دی گئی ، پاکستانی عوام تڑپ اٹھی ۔۔۔سندھ حکومت کی بد انتظامی کی وجہ سے کراچی میں آٹے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ڈھائی نمبر آٹا ریٹیل بازار میں فی کلو 6 روپے مہنگا کر دیا گیا، جس کے بعد ڈھائی نمبر آٹے کی فی کلو نئی قیمت 54 روپے ہوگئی۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر آٹے کا 50 کلو کا تھیلا جو پہلے چوبیس سو روپے میں فروخت ہو رہا تھا اب اس میں تین سو روپے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد پچاس کلو تھیلے کی نئی قیمت 27 سو روپے ہو گئی ہے۔ ریٹیل بازار 
میں ڈھائی نمبر آٹے کی قیمت کی طرح فائن آٹے کی قیمت میں بھی چار روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد فائن آٹے کی فی کلو نئی قیمت 58 روپے ہوگئی ہے، فائن آٹے کا50 کلو کا تھیلا جو پہلے مارکیٹ میں 27 سو روپے میں دستیاب تھا اب دو سو روپے کے اضافے سے 29 سو روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ کراچی میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ذرائع ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ "‏کل ایک میٹنگ میں سندھ گورنمنٹ کو بتایا گیا کہ ان کی بد انتظامی کی وجہ سے سندھ میں 20 کلو آٹا 1075 روپے اور پنجاب میں 860 روپے میں بک رہا ہے کیونکہ سندھ گندم ریلیز نہیں کر رہا۔بجائے اس کہ سندھ حکومت گندم ریلیز کرتی آج مرتضی کذاب نے سندھ میں آٹے کہ مہنگے ہونے کا زمہ وفاق پر ڈال دیا”

تازہ ترین خبریں

وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

ہم نے تو استعفے دینے کی بات ہی نہیں کی۔۔استعفوں کی باتیں میڈیا کی جانب سے کی گئیں ۔۔قمر الزمان کائرہ مکر گئے

گھریلو ملازمہ پر تشدد مہنگا پڑھ گیا ۔۔۔۔ مسلم لیگ ن کے  سابق یونین کونسل ناظم گرفتار

پاکستان مسلم لیگ ن پارلیمانی اجلاس ،  مہنگائی کے خلاف قرارداد منظور

اسلام آباد پولیس کا ضلع بھر میں بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔۔متعدد بھکاریوں کو گرفتار کرلیا 

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی عمران خان سے ملاقات ۔ وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

وزارت آئی ٹی کے ادارے یونیورسل سروس فنڈ کا جہلم اور چکوال کیلئے براڈ بینڈ سروسز فراہمی کا اہم منصوبہ۔25 کروڑ سے زائد کی لاگت ۔

موٹروے پر پنڈی بھٹیاں کے قریب خوفناک حادثہ ۔۔۔ 5 افراد جاں بحق 8 زخمی

عمران خان طوطوں کے ذریعے حقائق تبدیل نہیں کر سکتے کیونکہ وہ ممنوعہ فنڈز لینے کا اقرار کر چکے ہیں۔ پلوشہ خان

علی زیدی کیا وزیراعظم کو بھی جوابدہ نہیں ۔ مراد علی شاہ

 ڈس انفولیب کی انکشافات کے بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ رحمان ملک

  سلطنت نیازیہ پی ڈی ایم کے خوف سے لرز رہی ہے،پی ڈی ایم سے زیادہ پی ٹی آئی والوں کو نیازی صاحب کو نکالنے کی جلدی ہے۔ فیصل کریم کنڈی

چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پانی کی کمی کے مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔ اسد قیصر

 معمولی جرائم کی پاداش میں افغان جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلد رہائی کے خواہاں ہیں ۔ شاہ محمود قریشی