11:00 pm
پاکستانی ہو شیا ر ہو جائیں ، فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دینےکی تیاریاں

پاکستانی ہو شیا ر ہو جائیں ، فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دینےکی تیاریاں

11:00 pm

لاہور(ویب ڈیسک)پاکستانی ہو شیا ر ہو جائیں ، فیشن ایبل داڑھی رکھنے والوں کو سزا دینےکی تیاریاں ۔۔۔ رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں داڑھی کی ڈیزائننگ کے حوالے سے قرارداد جمع کروائی گئی ہیں۔رکن پنجاب اسمبلی رخسانہ کوثر کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ قانون سازی کر کے داڑھی مبارک کی ڈیزائننگ کروانے والوں اور متعلقہ حکام کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ ایم پی اے رخسانہ کوثر کا کہنا تھا کہ داڑھی مبارک خاتم النبیین حضرت محمدﷺ کی سنت ہے اس پر کسی قسم
کی ڈیزائننگ وغیرہ کا گناہ ہے۔اس کے علاوہ قرارداد کے متن میں بیان کیا گیا ہے کہ داڑھی کے ڈیزائن کرنا سنت مبارکہ کی توہین ہے جو لوگ ڈیزائننگ کرواتے ہیں وہ گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔قبل ازیں مظفر آباد میں دارالحکومت کی مذہبی تنظیموں اور شہریوں نے سنت رسول کے ساتھ مذاق کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انتظامیہ فی الفور داڑھی کے نت نئے ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کرے۔ اسوقت داڑھی کے ساتھ کھلے عام مذاق کیا جا رہا ہے اورعجیب وغیریب ڈیزائن بنائے جا رہے ہیں جس سے سنت رسول کے ساتھ ایک مذاق ہو رہا ہے۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا تھا کہ جس طرح ہزارہ ڈویثرن میں داڑھی کے ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اسی طرح آزادکشمیر میں اس پر پابندی عائد کی جائے تاکہ سنت رسول کے ساتھ مذاق ختم ہوسکے۔اس مقصد کے لیے تمام باربرز کو پابند کیا جائے کہ وہ داڑھی کے ڈیزئن بنانے سے باز رہیں۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کی تحصیل چارسدہ کے علاقے شب قدر کی پولیس نے مقامی تاجیوں کی جانب سے داڑھی کا اسٹائل بنانے کو غیر اسلامی قرار دے کر اس پر غیر سرکاری پابندی عائد کیے جانے کے بعد کئی نائی کو صارفین کے اسٹائل والی داڑھی بنانے پر گرفتار کیا تھا۔ شاپ کیپرز یونین کے صدر سمین کو پولیس کو نائی کی گرفتاری میں مدد کرتے دیکھا گیا۔ مذکورہ شخص نے نائی سے سوال کیا کہ وہ اپنے صارفین کی داڑھی پابندی کے باوجود داڑھی کیوں بنارہے ہیں۔سمین کے مطابق چند روز قبل یونین نے داڑھی پر ڈیزائن بنانے پر پابندی عائد کی تھی اور تمام نائیوں کو کو اس بارے میں مطلع کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے فیصلے کے باوجود چند دکان مالکان داڑھیوں کو اسٹائل میں کاٹ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین کی شکایت پر پولیس نے متعدد نائی کی دکانوں سے 4 ملازمین کو گرفتار کرلیا۔

تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

ٹیکس چوری روکنے کیلئے نئے اقدامات، نان فائلرز سے زیادہ وصولی کی تجاویز

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

عمران خان کے گھر سرچ آپریشن کی پولیس درخواست منظور

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

حکومت کا آڈیو لیکس کمیشن بینچ پر اعتراض،نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

انتشار پھیلانے والوں کیساتھ مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیراعظم شہبازشریف

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

پی ٹی آئی نے جھوٹی پریس کانفرنس کرنے پر عبدالقادر پٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی  عدالت میں چیلنج

مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے تشکیل کمیٹی عدالت میں چیلنج

عمران خان   ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عمران خان ناراض ، ڈاکٹر عارف علوی سے بات کرنا چھوڑ دیا

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے کی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے انوکھی شرط سامنے آگئی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

سپیکر ، ڈپٹی سپیکرگلگت بلتستان آمنے سامنے ، سپیکرکیخلاف عدم اعتماد تحریک آج پیش کی جائےگی

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

فواد چوہدری ، پرویزخٹک ، اسد عمر کو القادر ٹرسٹ کیس میں پیش ہونے کے نوٹس جاری

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

میری پوزیشن اس وقت کمزور ہو گی جب۔۔۔!!!عمران خان نے خود ہی بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

وزیراعظم کسی عدالت کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں،عرفان قادر

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز

نو مئی سانحہ قابل مذمت، پی ڈی ایم منافقت سے کام لے رہی ہے، پی ٹی آئی سینیٹرز